دبئی پولیس نے شہر کو مزید پرسکون اور منظم بنانے کے لیے شور مچانے والی گاڑیوں کے خلاف جدید اے آئی ریڈار سسٹم نصب کر دیا ہے، جو تیز موسیقی چلانے، غیر ضروری ہارن بجانے اور گاڑیوں کے شور کی شدت کو خودکار انداز میں مانیٹر کرے گا۔
پولیس کے مطابق یہ اقدام شہر کو دنیا کے مہذب اور پرسکون شہروں میں شامل کرنے کا حصہ ہے اور اس سے شہریوں کی زندگی کے معیار میں بہتری آئے گی۔ اے آئی ریڈار شور کی درست پیمائش، ماخذ کی نشاندہی اور خلاف ورزی کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی محفوظ کرتا ہے۔نئے نظام کے تحت خلاف ورزی کرنے والوں پر 2 ہزار درہم تک جرمانہ اور ڈرائیونگ لائسنس پر 12 بلیک پوائنٹس عائد کیے جائیں گے، جب کہ گاڑی کی رہائی کی فیس 10 ہزار درہم مقرر ہے۔ دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ مقصد محض جرمانے نہیں بلکہ سڑکوں پر مہذب رویے کو فروغ دینا ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ آئندہ مہینوں میں اے آئی ریڈار کی تعداد مزید بڑھائی جائے گی تاکہ زیادہ علاقوں میں مؤثر نگرانی ممکن ہو سکے
سابق اے ڈی سی آر اقبال سنگھیڑا پولیس حراست سے فرار، مقدمہ درج
بڑھتے سیکیورٹی خدشات،ایران کی بھارتیوں کے لیے ویزا فری انٹری ختم
اسحٰق ڈار ماسکو پہنچ گئے، ایس سی او اجلاس میں شرکت کریں گے








