اے آئی ٹیکنالوجی ایمرجنسی صورتحال میں بیکار ثابت ہو سکتی ہے،ماہرین
واشنگٹن: اے آئی ٹیکنالوجی ایمرجنسی صورتحال میں بیکار ثابت ہوسکتی ہے-
باغی ٹی وی : ایک نئے مطالعے میں ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو آج کے دور میں سب سے بہترین مسائل حل کرنے والا ایک آلہ سمجھا جاتا ہے ٹیکنالوجی ایمرجنسی کی صورت میں انتہائی غیرمعاون بلکہ نقصان دہ ثابت ہوگی، اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی پروگرام نے ایمرجنسی صورتحال میں سینے کے درد میں مبتلا مریضوں کے متضاد نتائج اخذ کیے ہیں، ایک تجر بے میں اے آئی نے ایک ہی مریض کے مختلف نتائج پیش کیے جو کہ مریض کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔
سرکردہ محقق اور واشنگٹن اسٹیٹ یونیورسٹی کے ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر تھامس ہیسٹن نے کہا کہ چیٹ جی پی ٹی مستقل مزاجی سے کام نہیں کر رہا ہے بالکل اسی اعداد و شمار کو دیکھتے ہوئے چیٹ جی پی ٹی بعض اوقات ایک مریض کے نتائج کو کم خطرہ قرار دیتا ہے، اگلی بار درمیانی خطرہ اور کبھی کبھار زیادہ خطرہ قرار دے دیتا ہے جو کہ ایمرجنسی کی صورت میں اچھی چیز نہیں ہے۔
نومئی مقدمات، زرتاج گل، اعظم سواتی کی ضمانت میں توسیع
صدر مملکت ے 3 صوبوں کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی
اسرئیلی وزیر اعظم کے وارنٹ گرفتاری کا معاملہ،عالمی عدالت انصاف امریکا و اسرائیل کی دھمکیوں پر برہم