قصور
نوکری کے نام پر دھوکہ ،الم انٹرنیشنل کمپنی لاہور نے لوگوں کو لوٹنا شروع کر دیا،رجسٹریشن کے نام پر 2000 اور دوبارہ رجسٹریشن کے نام پر 50000 روپیہ تک لوگوں سے لے کر فراڈ کرنے لگے،ایڈ پوسٹنگ کی نوکری دینے کا وعدہ

تفصیلات کے مطابق لاہور کی آن لائن ایڈ پوسٹنگ کمپنی نے معصوم و مجبور شہریوں کو لوٹنا شروع کر دیا الم انٹرنیشنل کمپنی لاہور کے عہدیداران عمر و احسان نے قصور سے درجنوں عورتوں مرودوں سے رجسٹریشن کے نام پر پہلے 2000 روپیہ اور پھر 5000 ہزار روپیہ لئے اور ان کو اپنی کمپنی کی ایڈ پوسٹنگ نوکری دینے کا وعدہ کیا اور کہا کہ آپ ہماری کمپنی کی مشہوری بذریعہ سوشل میڈیا و ذاتی ذرائع سے کریں اور ہماری پراڈکٹ کے آرڈر بک کروائے جس کی تنخواہ آپ کو مبلغ 30000 روپیہ ماہوار تک دی جائے گی اور آپ کے آرڈرز پر الگ سے کمیشن بھی دی جائے گی جس پر قصور شہر سے کافی مرد و عورتوں نے ان کو رجسٹریشن فیس دی اور ان کی کمپنی کے آرڈرز بھی بک کروائے جو کہ متعلقہ لوگوں تک پہنچ گئے مگر کئی ماہ گزرنے کے باوجود کمپنی کی طرف سے ایڈ پوسٹنگ ورکرز کو کچھ بھی نہیں دیا گیا جس پر ان سے رابطہ کرنے پر کوئی معقول جواب بھی نہیں دیا جا رہا اور نمبرز بھی بند جا رہے ہیں
اس بابت شہریوں نے دھوکہ کرنے پر کمشنر لاہور ڈویژن،لیبر آفیسر لاہور زون اور اینٹی کرپشن سے الم انٹرنیشنل کمپنی کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

Shares: