لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تحصیل تونسہ میں ایڈز کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے آپریشنل پلان طلب کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں لاہور میں ایک اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کی۔ اجلاس میں تحصیل تونسہ کے علاقے میں ایڈز کے پھیلنے کے اسباب کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ایک مشترکہ مشن تشکیل دیا گیا ہے، جس میں یونیسف، عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور محکمۂ صحت پنجاب شامل ہیں۔ اس مشن کا مقصد ایڈز کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات اٹھانا ہے اور اس وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے فوری طور پر تجاویز تیار کرنا ہے۔جوائنٹ مشن وزیرِ اعلیٰ کو ایڈز کے کنٹرول اور بچاؤ کے لیے مفصل تجاویز پیش کرے گا، اور اس کے علاوہ 7 سے 14 اپریل تک متاثرہ بچوں کی ہسٹری ٹریسنگ کی جائے گی تاکہ ایڈز کے پھیلاؤ کے اسباب کا پتہ چلایا جا سکے۔مریم نواز نے ایڈز سے متاثرہ بچوں کے مکمل فری علاج کی ہدایت بھی کی ہے اور ساتھ ہی ایڈز کے پھیلاؤ کے اسباب اور اس میں ملوث ذمے داروں کا تعین کرنے کے لیے فوری تحقیقات کرانے کا حکم دیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب ایڈز کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی اور اس حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کو فعال اور ہم آہنگ بنانے کے لیے بھرپور کوششیں کی جائیں گی۔

Shares: