پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ٰآئی) کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی جیل میں طبیعت بگڑ گئی جس پر انہیں پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ (پی کے ایل آئی) منتقل کر دیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما کے وکیل رانا مدثر نے بتایا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کی طبیعت ایک بار پھر جیل میں خراب ہو گئی جس کے بعد انہیں پی کے ایل آئی منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں، اعجاز چوہدری کو گردوں میں انفیکشن کے باعث شدید تکلیف ہے اور ان کے پتے میں 7 پتھریاں ہے،اعجاز چوہدری کا جیل میں علاج کیا گیا لیکن ان کی طبیعت نہیں سنبھلی جس پر انہیں ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ اس دوران سینیٹر کا 22 کلو وزن کم ہو چکا ہے۔
کے فور منصوبے پر وزیر اعظم سے امیدیں وابستہ کی تھیں،بلاول بھٹو
واضح رہے کہ اعجاز چوہدری 9 مئی کے مقدمات میں کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں، 22 جولائی کو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے شیرپاؤ پل جلاؤ گھیراؤ کیس میں اعجاز چوہدری سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید اور سرفراز چیمہ کو 10 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس،میں اہم اقتصادی فیصلوں کی منظوری