تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 جولائی تک توسیع کردی گئی۔
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں اعجازچوہدری کےخلاف تھانہ شادمان نذر آتش کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 جولائی تک توسیع کردی انسداد دہشت گردی عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے رپورٹ طلب کرکے سماعت ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ 9 مئی کو چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری پر ملک بھر میں جلاؤگھیراؤ اور پُرتشدد احتجاج کیا گیا تھا جس کے بعد قانون فانذ کرنے والے اداروں نے پی ٹی آئی کے متعدد رہنماوں اور کارکنوں کو گرفتار کیا۔
کراچی میں قبضہ مٸیر لاکر بیٹھا دیا ہے،حافظ نعیم
دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف کی 9 مئی کو گرفتاری پر ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ اور پُرتشدد احتجاج میں ملوث ایک اور شرپسند کی فیملی کا اعترافی بیان سامنے آگیا،قانون نافذ کرنے والےاداروں کیجانب سےتحقیقات کا سلسلہ جاری ہے سانحہ 9 مئی کا ایک اور شرپسند حیدر محمود گرفتار کرلیا گیا ہے جس کے ماموں کا اعترافی بیان سامنے آیا ہےجس میں کہا گیا ہےکہ جی ایچ کیو پرحملہ، پاکستان پر حملے کےمترادف ہے۔
بارش برسے تو رحمت بنے، زحمت نہ بنے، یہی ہماری کوشش ہے،مرتضیٰ وہاب
انہوں نے مزید کہا کہ جی ایچ کیو سمیت کسی بھی ملکی ادارے پر حملہ ناقابل قبول ہے، کسی سیاسی جماعت کی پاک آرمی کے مقابلے میں کوئی حیثیت نہیں ہے چیئرمین پی ٹی آئی سب کو لیکچر دیتے ہیں، کیا 9 مئی کو کینٹ پر حملے کی ہدایات نہیں دی تھیں۔