9 مئی واقعات:پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

اعجاز چوہدری کے خلاف تھانہ شادمان میں مقدمہ درج ہے
0
40
pi

لاہور : انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی۔

باغی ٹی وی: لاہور کی انسداددہشتگردی عدالت میں 9 مئی کے روز عمران خان کی گرفتاری کے بعد تھانہ شادمان کو جلانے اور توڑپھوڑ کے کیس کی سماعت کی جس دوران جیل پولیس نے سینیٹر اعجاز چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا،عدالت نے اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 روز کی توسیع کردی۔

واضح رہے کہ اعجاز چوہدری کے خلاف تھانہ شادمان میں مقدمہ درج ہے، انہیں 11 مئی کو گلگت بلتستان ہاؤس سے 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ میں اعجاز چوہدری کو جیل میں بی کلاس سہولیات فراہم نہ کرنے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت ہوئی عدالت نے پنجاب حکومت کے وکیل کی استدعا پر سماعت 28 اگست تک ملتوی کردی ، وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ اس اپیل میں سرکاری وکیل غلام سرور نہنگ نے پیش ہونا ہےانکی طبعیت ناساز ہے جس کی وجہ سے وہ پیش نہیں ہوسکتے –

درخواست گزارکے وکیل نےکہا کہ عمر سرفراز چیمہ کو بی کلاس سہولیات دے دی تھی اعجاز چوہدری کو سہولیات فراہم نہیں کی گئی، وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ اعجاز چوہدری پر دہشت گردی کے مقدمات ہیں سنگین الزامات ہیں ،عدالت نے سرکاری وکیل کو ریمارکس دیئے کہ خدا کا خوف کریں عدالت آرڈر پاس کردیں تو پھر تو بی کلاس سہولیات دو گے ناں ،آپ متعلقہ حکام کو آن بورڈ لیں اور آگاہ کریں –

جسٹس محمد وحید خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اعجاز چوہدری کی اہلیہ کی درخواست پر سماعت کی

حکومت شفاف انتخابات کیلئے اقدامات کر رہی ہے،نگران وزیراعظم

دوسری جانب 9 مئی واقعات میں حساس ادارے پر حملے کے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم کو گرفتار کیا گیا ، یونین کونسل 18 کے سابق چیئرمین سجاد حیدر کو گرفتار کرکے تفتیش کے لیے تھانہ نیو ٹاؤن راو لپنڈی منتقل کر دیا گیا ، ملزم 9 مئی کو شمس آباد میں حساس ادارے کے دفتر کے گیٹ پر حملے کے بعد سے روپوش تھا ۔

حملے کا مقدمہ تھانہ نیوٹاون میں دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج ہے مقدمے میں سابق صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ تاحال روپوش ہیں، مقدمے میں گرفتار ملزمان کی تعداد 78 ہو چکی ہے۔ سابق وزیر شہریار آفریدی اور سابق خاتون ایم پی اے کو اس مقدمے سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

جج ہمایوں دلاور نے ہدایت پر سزا سنائی،سپریم کورٹ میں درخواست

خیال رہے کہ9 مئی کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا جس کے بعد احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے کارکنان نے فوجی تنصیبات اور سرکاری املاک پر حملے کیے جس میں جناح ہاؤس لاہور اور ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت کو بھی نذر آتش کیا گیا۔

Leave a reply