مسلم لیگ ضیا کے سربراہ اعجاز الحق کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمے میں اعجاز الحق سمیت 23 افراد نامزد ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اعجاز الحق کے خلاف مقدمہ ڈی جی ایف آئی اے کے حکم پر جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں درج کیا گیا جس میں اعجاز الحق ، سابق ایم پی اے غلام مرتضی ، سابق ایم پی اے غزالہ شاہین ، سمیت 23 افراد نامزد ہیں ایف آئی آر میں نامزد ملزمان پر ایک ارب 80 کروڑ کی منی لانڈرنگ کا حوالہ دیا ہے۔
جیل میں سہولیات کی فراہمی کیلئےپرویزالہٰی کی لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر
ایف آئی آر میں ایک کمپنی کے ڈائریکٹرز، شیئرز ہولڈز اور حکام کو بھی نامزد کیا گیا ہےایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس سے متعلق تحقیقات کررہی ہے تاہم ابھی تک تاحال کوئی ملزم گرفتار نہ کیا جاسکا۔
واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ضیا کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے اتحاد ختم کرتے ہوئے اپنی راہیں جدا کر تھیں مسلم لیگ ضیا کے سربراہ اعجاز الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ضیاء اپنے انتخابی نشان پر الیکشن میں حصہ لے گی۔ موجودہ صورتحال کا تقاضا ہے کہ پی ٹی آئی سے الحاق ختم کیا جائے، پی ٹی آئی سے صرف سیاسی اتحاد ہوا تھا، پارٹی ضم نہیں کی گئی تھی۔ اب پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرلی ہیں۔








