خیبر پختونخواہ کے شہر مانسہرہ میں تحریک انصاف کا جلسہ، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور سمیت پارٹی رہنماؤں نے خطاب کیا
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی طاقت جنگ ہے، ان چوروں ،لٹیروں، ڈاکوؤں کو ہم گھسیٹیں گے، نکالیں گے ،نہیں چھوڑیں گے، اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ عمران خان اگر ہمارے لئے ، ہمارے بچوں کے لئے،قوم کے لئے پرامن ہے تو اسے کمزوری نہ سمجھیں، آئین توڑنے والے سن لیں، آئین توڑنے کی سزا موت ہے، تمہیں پھانسیوں پر لٹکائیں گے تا کہ پھر کسی کو جرات نہ ہو، ادارے قانون کی پاسداری کریں، ہم جس دن آ گئے ،اور ہاتھ میں سب کچھ لے لیا تو پھر دیکھنا، میرا شکریہ ادا مت کرو،عوام کا فنڈ ،پیسہ ہے جو لگا رہے ہیں، وہ دن قریب ہے جب عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے، میری عدالتوں سے گزارش ہے ہمیں انصاف چاہئے، عمران خان کو رہا کریں، چیف جسٹس ہمیں انصاف دیں، آپ پر سوالیہ نشان ہے، انصاف نہیں دے سکتے تو تحریک انصاف کے کیسز سے اپنے آپ کو الگ کر لیں.
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ جن پر دباؤ ہے وہ دباؤ والے کا نام لیں ہم ساتھ کھڑے ہوں گے،یہ ملک کسی کے باپ کا نہیں ہمارا ملک ہے، ہماری دھرتی ہے، عمران خان ایک بار کہہ دے آ جاؤ، پھر دیکھنا ہم کیسے آتے ہیں،عمران خان کے جیل میں رہنے کے ایک ایک دن کا حساب لیا جائے گا، اگر پرویز خٹک نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف جھوٹی گواہی دی تو ان کو خیبر پختونخوا میں رہنے نہیں دیں گے،جو فسطائیت ایک سیاسی پارٹی کے ساتھ کی گئی دنیا میں ایسا نہیں ہوا، وجہ تھی کہ عمران خان نے آزاد ی کی بات کی، امریکی غلامی کو نامنظور کہا، پوری دنیا میں اسلام کی بات کی،غلامو، خود تو غلام ہو اس قوم کو غلام نہ بناؤ، ہم غلام نہیں بننے والے، ہمٰیں آزادی چاہئے .پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے، چھوٹی سی بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے،عمران خان کی رہائی کیلئے پوری پارٹی متحرک ہے“
جلسے سے خطاب میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم سب بانی پی ٹی آئی کے نظریے کے پیچھے ہیں ، بانی پی ٹی آئی پارٹی کے چیئرمین نہیں بلکہ ایک نظریہ ہیں ،پاکستان میں قانون کی حکمرانی ہو اسی لئے وہ جیل میں ہیں، وہ دن دور نہیں بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر ہونگے ،
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب خان نے کہا کہ سازشیوں کو ملک کی ترقی پسند نہیں آئی، آج مہنگائی نے عوام کا برا حال کردیا ہے۔
اسد قیصر نےکہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف آواز اٹھائیں گے،بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے، مانسہرہ کے عوام اس بجلی کی قیمت میں اضافے کو مستر دکرتے ہیں،بجٹ میں اتنے ٹیکس لگائے ہیں اس کو بھی مسترد کرتے ہیں،بانی پی ٹی آئی آئین کی حکمرانی کیلئے جیل میں ہیں،
علی محمد خان نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ آ ج بانی پی ٹی آئی سے جیل میں پوچھا میں ہزارہ جارہا ہوں آپ کا کیا پیغام ہے ، بانی پی ٹی آئی نے کہا غلامی کی زندگی سے آزادی کی موت بہتر ہے،








