یک اور دن گزر گیا اور نواز شریف نے 8 فروری کو ہونے والے انتخابات سے پہلے وزیر اعظم کے امیدواروں کی براہ راست مناظرے کی ہماری دعوت کو قبول کرنے سے ابھی تک انکار ی ہے .پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کو مناظرے کی دعوت یاد دلاتے ہوئے کہا ہے کہ ایک اور دن گزر گیا۔ملک میں الیکشن کی گہما گہمی عروج پر ہے اور سیاسی جماعتیں بھرپور انتخابی مہم چلانے میں مصروف ہیں۔انتخابی مہم میں سیاسی قائدین اپنی سابقہ کارکردگی اور مستقبل کا منشور بتا کر عوام کو اپنے حق میں ووٹ دینے کے لئے قائل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ایسے میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے تیروں کا رُخ شیر کی جانب کررکھا ہے یعنی وہ انتخابی جلسوں میں پاکستان مسلم لیگ اور اس کی قیادت پر کھل کر تنقید کرتے نظر آتے ہیں۔
Another day goes by and Nawaz Sharif has still refused to accept our invitation to have a live debate of PM candidates before the elections on February 8th. It seems the wanna be 4th time PM is too cowardly to face me in a debate and allow the people of Pakistan an opportunity to…
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) January 30, 2024
گزشتہ دنوں بلاول نے قائد ن لیگ کو مناظرے کا چیلنج دیا تھا جس کے بعد شہباز شریف نے اس کا جواب دیا تھا، اور اس کے بعد چیئرمین پیپلزپارٹی نے پھر جواب دیتے ہوئے جگہ کا انتخاب بھی کیا۔آج بروز منگل بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر مناظرے سے متعلق ٹوئیٹ کیا۔ بلاول نے ایکس پر لکھا کہ ایک اور دن گزر گیا اور نواز شریف نے 8 فروری کے انتخابات سے قبل وزیر اعظم کے امیدواروں کے ساتھ براہ راست مباحثے کی دعوت ابھی تک قبول نہیں کی۔ لگتا ہے کہ ان میں مجھ سے مباحثہ کرنے کی ہمت ہی نہیں ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کو 8 فروری سے قبل مناظرے کی دعوت دیتے ہوئے کہا تھا کہ نوازشریف جہاں چاہیں مناظرے کے لیے تیار ہوں، دنیا بھر کے امیدوار ٹی وی پر مناظرہ کرتے ہیں۔








