کرونا سے اگلے محاذ پر لڑتے ہوئے ایک اور سینئر ڈاکٹر چل بسے

0
40

کرونا سے اگلے محاذ پر لڑتے ہوئے ایک اور اہم ڈاکٹر چل بسے

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایک اور اہم شخصیت کرونا کا شکار ہوگئی. کرونا وائرس کے خلاف اگلے محاذ پر لڑنے والے ڈاکٹر ضیاءاللہ چل بسے . ڈاکٹر ضیاءاللہ شیخ زائد ہسپتال میں‌ میڈیکل سپیشلسٹ تھے اور نیشل ہسپتال لاہور میں‌ معروف کنسلٹنٹ تھے . اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر ضیاءاللہ کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے اور رات کو اس دنیا فانی سے چل بسے . انا للہ وا نا الیہ راجعون

پاکستان میں کرونا وائرس اپنی دوسری لہر میں بہت نقصان کر رہاہے . این سی او سی کے مطابق مُلک بھر میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 8024 تک پہنچ چکی ہے، پاکستان میں کورونا کی شرح اموات 2.02 اورعالمی سطح پر 2.32 فیصد ہے،کورونا سے جاں بحق 76 فیصد کی عمریں 50 سال سے زائد ہے، کورونا سےجاں بحق 72 فیصد کورونا مریض دیگر بیماریوں میں مبتلا تھے،

کورونا سے جاں بحق افراد میں سے 91 فیصد کا انتقال اسپتالوں میں ہوا، اسپتالوں میں کورونا کے زیر علاج 58 فیصد مریضوں وینٹی لیٹرز پر ہیں،

وفاقی وزیراسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنیٹر کا مارننگ سیشن کا اجلاس ہوا،اجلاس میں ملک بھر میں کورونا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،اجلاس کو ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈاوَن سے متعلق آگاہ کیا گیا،این سی او سی کے مطابق آزادکشمیر میں 6 دسمبر تک مکمل لاک ڈاوَن ہے،ملک بھر میں 5 ہزار 82 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاوَن کیا گیا ہے،پنجاب میں ایک ہزار 459 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاوَن ہے،

کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

دوسری جانب خیبر پختونخواہ کے‌صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بھی کورونا کیسز میں اضافہ ہواہے،کورونا کے باعث اسپتالوں پر دباوَ بڑھنے کا خدشہ ہے،کورونا کے باعث وینٹی لیٹر کی استعداد بڑھائیں گے ،سرکاری اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات کی مانیٹرنگ کررہے ہیں ،کورونا میں اضافے کے باعث پشاور میں اسپتالوں پر بوجھ بڑھےگا،ہماری کوشش ہے بہترین طبی انتظامات ہراسپتال کو فراہم کریں

Leave a reply