ناقص گاڑیاں، ایک اور نوجوان لو کوالٹی سیفٹی اسٹینڈرڈ کے سبب زندگی کی بازی ہار گیا

لو کوالٹی سیفٹی اسٹینڈرڈ کی وجہ سے ایک اور نوجوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے جس پر شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ آخر کب تک یہ سلسلہ چلتا رہے گا اور اس غفلت کا ذمہ دار کون ہے؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بہاولپور سے علی موٹرز کے نوجوان مالک یاسرعلی کا خیرپور سے بہاول پور جاتے ہوئے کار ٹرالے سے ٹکرانے پر ایکسیڈنٹ ہوگیا. یہ حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ نوجوان کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی. پولیس نے موقع پر پہنچ کر اپنی کاروائی شروع کر دی ہے.
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں لاکھوں روپے مالیت کی گاڑیاں بیچی اور خریدی جا رہی ہیں لیکن ان گاڑیوں میں انسانی جان کی حفاظت کے لئے کوئی انتظامات نہیں . لاکھوں روپے کی گاڑیوں میں ائیر بیگ نہ ہونے کی وجہ سے حادثات میں اموات کی شرح زیادہ ہوتی ہے. پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ کے بیٹے کی کار حادثے میں موت ہوئی تو پاکستان کے سینئر تجزیہ نگار، صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے گاڑیوں میں ائیر بیگ نہ ہونے کے معاملہ پر زبردست آواز بلند کی جس پر ملک بھر میں ایک تحریک بنی لیکن اس کے بعد پھر خاموشی چھا گئی اور حکومتی سطح پر ابھی تک اس سلسلہ میں کوئی انتظامات نہیں کئے جارہے.
سوشل میڈیا پر لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر گاڑیوں میں مکمل حفاظتی انتظامات ہوں تو کئی لوگوں کی زندگیاں بچ سکتی ہیں. ایک رپورٹ کے مطابق مقامی سطح پر گاڑیوں کی ناقص کوالٹی کی وجہ سے ملک میں درآمدی گاڑیوں کا رجحان بڑھنے لگا ہے اورگزشتہ سال ملک میں 30 ہزار گاڑیاں درآمد کی گئی ہیں. مہنگے سپیئر پارٹس ہونے کے باوجود بھی عوام امپورٹڈ گاڑیاں خرید رہے ہیں۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایسی گاڑیاں فروخت کی جا رہی ہیں جن میں ائیر بیگز سمیت انسانی جانوں کی حفاظت کے لئے دیگر سہولیات نہیں ہوتی اور ان گاڑیوں کی قیمت لاکھوں روپے ہوتی ہے. ان گاڑیوں کی وجہ سے پاکستان میں آئے روز حادثات میں اموات زیادہ ہوتی ہیں، پیپلز پارٹی کے رہنما قمرالزمان کائرہ کا بیٹا کار حادثے میں جاں بحق ہوا، مسلم لیگ ن کے رہنما بلیغ الرحمان کی بیوی اور بیٹے کی بھی کار حادثہ میں وفات پا گئیں.
ٹویٹر پر ایک صارف جویریہ صدیق لکھتی ہیں کہ پاکستان میں بیچی جانے والی مہنگی گاڑیوں میں ائیر بیگ اور دیگر سیفٹی فیچرز نہیں میری حکومت سے گزارش ہے اس پر فوری طور پر ایکشن لے اور مہنگی گاڑیوں کے ساتھ متوسط طبقے کی گاڑیوں مہران کلٹس ویگن آر دیگر میں یہ ائیر بیگ انسٹال کئے جائیں.