ایک بچی پڑھی گویا کہ ایک نسل پڑھی، تعلیم کا بیڑہ اٹھانے والے داد کے مستحق

0
19

ایک بچی پڑھی گویا کہ ایک نسل پڑھی بنات کی تعلیم کا بیڑہ اٹھانے والے داد کے مستحق ہیں شیخ الحدیث مولانا عبداللہ سبحانی نے مدرسہ رقیة اللبنات میں درس قران پاک میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مظفرگڑھ کے نواحی علاقے بستی کلروالی چاہ باغ والہ میں مدرسہ رقیة اللبنات میں درس قرآن پاک کا اہتمام کیا گیا

جس میں فضیلت الشیخ مولانا عبداللہ سبحانی نے درس قرآن پاک ارشاد فرمایا انہوں نے کہا کہ ایک بچی پڑھی تو گویا ایک نسل پڑھی والدین کو چاہیے کہ جس طرح بچیوں کی دنیاوی تعلیم پر توجہ دیتے ہیں اسی طرح بچیوں کی دینی تعلیم پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے

انہوں نے کہا کہ مولانا محمد اسماعیل ناصر نے پسماندہ علاقے میں بنات کے لیے مدرسہ قائم کرکے علاقائی تعلیم کی محرومیاں دور کرنے کی کوشش کی ہے اس لیے وہ داد کے مستحق ہیں اس موقع پر مرکزی جمیعت اہلحدیث ضلع مظفرگڑھ کے سابق امیر مولانا عبدالماک استاد محترم قاری محمد الطاف میاں محمد اقبال نمبردار اور دیگر موجود تھے

مجیب الرحمان شامی با غی ٹی وی مظفرگڑھ

Leave a reply