پاکستان میں ایک ہی دن میں‌پولیو کے تین مزید نئے کیسز سامنے آ گئے

Polio Virus

پاکستان میں ایک دن میں پولیو کے تین نٰئے کیسز سامنے آگئے

بلوچستان، سندھ، اور خیبر پختونخوا سے ایک ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا،بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں بچہ وائرس کا شکار ہوا ،سندھ میں کراچی کیماڑی کے رہائشی بچے میں بھی پولیو کی تصدیق ہوئی، خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند کے بچے میں بھی پولیو وائرس نکل آیا،پولیو نیشنل ایمرجنسی سنٹر نے بھی نئے تین نئے پولیو کیسز کی تصدیق کردی

وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے اس صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے بعض علاقوں میں پولیو مہمات میں خلل نے وائرس کے پھیلاؤ کو موقع فراہم کیا ہے، پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کوششوں کو دگنا کیا جا رہا ہے پولیو ویکسین کی متعدد خوراکیں ہر بچے تک پہنچانا بے حد ضروری ہے تاکہ بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے محفوظ رکھا جا سکے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے پانچ سال تک کے بچوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنائیں اور انسداد پولیو مہم میں بھرپور تعاون کریں۔یہ صورتحال پولیو کے خلاف جاری مہم کے لیے ایک چیلنج بن چکی ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ وہ ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں تاکہ اس موذی مرض کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے اور پاکستان کو پولیو سے پاک کیا جا سکے۔

Comments are closed.