ایک ہی گھر کے 10 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایک ہی گھر میں 10 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے
لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں ایک ہی گھر کے دس افراد میں کرونا کی تشخیص کے بعد علاقے کو سیل کر دیا گیا، گھر کے مردوں کو ایکسپو سنٹر اور خواتین کو میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
محکمہ صحت نے متاثرہ گلی کو سیل کر دیا ہے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی ہے. ضلعی انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پوری گلی میں جراثیم کش سپرے کروانا شروع کر دی ہے ۔ اس کےعلاوہ گلی کے داخلی اور خارجی راستے بند کر دیئے گئے ہیں.
لاہور میں کرونا وائرس کے مریضوں کے حوالہ سے کچھ علاقوں کو سیل کیا گیا ہے اور انہیں حکومت کی جانب سے ریڈ زون میں شامل کیا گیا ہے، شہریوں سے گزارش کی گئی ہے کہ ان علاقوں میں جانے سے گریز کریں،
لاہور کے علاقوں امامیہ کالونی ،شاہدرہ ،مکھن پورہ چاہ میراں،ہنجروال ،مناواں ،باغبانپورہ ،مصری شاہ ،سمن آباد،اچھرہ ،گڑھی شاہو ، صدر کینٹ ،کرشن نگر،بیگم کوٹ ، اندرون بھاٹی گیٹ ،شادباغ ،سنگھ پورہ ،گلبرگ ،ایئرپورٹ ہاوسنگ سوسائٹی ،مزنگ ،لنڈابازار نولکھا باغ گل بیگم چوبرجی کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے ان علاقوں میں سے متعدد کو سیل کیا گیا ہے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے
حکومت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ان علاقوں سے دور ہی رہنے کی کوشش کریں اگلے تین ہفتے بہت سخت ہیں ان تین ہفتوں میں احتیاط بہت ضروری ھے ،عالمی ادارہ صحت بھی وارننگ جاری کر چکا ہے کہ اگر حکومتی پالیسی یہی رہی اور لاک ڈاون ایسے ہی ٹوٹتا رہا تو پھر اگست تک پاکستان کی نصف آبادی کورونا وائرس کی لپیٹ میں آ سکتی ہے