ایک ہی ہسپتال کے 8 ڈاکٹرز بنے کرونا کا نشانہ

ایک ہی ہسپتال کے 8 ڈاکٹرز بنے کرونا کا نشانہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی کے انڈس اسپتال کے 8 ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے

انڈس ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹرز کورونا وائرس ایمرجنسی کے دوران مسلسل اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔ 6 ڈاکٹرز ایمرجنسی میں جبکہ دو کورونا وارڈ میں متاثر ہوئے۔ تمام متاثرہ ڈاکٹروں کو گھروں میں قرنطینہ میں رہنے کا کہا ہے۔ 8 ڈاکٹرز کی کمی کے باوجود ایمرجنسی آپریشنز بحال ہے اور مریضوں کا علاج معالجہ جاری ہے

پاکستان میں‌ کرونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے، جہاں عام شہری کرونا سے متاثر ہو رہے ہیں وہیں طبی عملے میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہو رہی ہے

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 39 ہیلتھ پروفیشنلز کورونا کا شکار ہوئے ہیں،گزشتہ 24 گھنٹے میں 17 ڈاکٹرز، 6 نرسز میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں 16 اسپتال ملازمین میں کورونا کی تصدیق ہوئی،24گھنٹے میں بلوچستان کے 6 ڈاکٹرز، 13 پیرامیڈکس ،اسلام آباد کا ایک اسپتال ملازم ،کے پی کے 8 ڈاکٹرز، 1 نرس، ایک اسپتال ملازم ،پنجاب کا ایک ڈاکٹر، 5 نرس، ایک اسپتال ملازم ،سندھ کے دو ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے دو ڈاکٹرز جاں بحق ہو گئے،کورونا وائرس سے جاں بحق دونوں ڈاکٹز کا تعلق سندھ سے ہے،

طبی عملے کی شکایات، این ڈی ایم اے نے بڑا قدم اٹھا لیا

میوہسپتال میں طبی عملے کی حالت زار،گرینڈ ہیلتھ الائنس رہنما یاسمین راشد پر برس پڑے

دوسری جانب این ڈی ایم اے نے ڈاکٹروں اورطبی عملے کی شکایات کے اندراج اورازالہ کیلئے ہاٹ لائن کاآغاز کر دیا،ہاٹ لائن یونیورسل نمبر 157-157-111-051 آپریشن روم میں قائم کی گئی ہے،ڈاکٹراورکورونامریضوں کےعلاج سےمنسلک اسپتال عملہ 24گھنٹے رابطہ کرسکتاہے،

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق ڈاکٹراورمیڈیکل اسٹاف ذاتی حفاظتی سامان کی عدم دستیابی شکایات درج کراسکتےہیں، چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں،نرسوں اوردوسرےعملے کےتحفظ کیلئے ہرممکنہ اقدامات کررہاہے،

حکومت کی جانب سے طبی عملے کا مناسب حفاظتی سامان نہ دینے کی وجہ سے پنجاب کے کئی ڈاکٹرز میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے، صرف لاہور میں دل کے ہسپتال پی آئی سی میں 3 ڈاکٹروں سمیت طبی عملے کے 12 افراد میں کرونا کی تشخیص ہو چکی ہے، ملتان کے نشتر ہسپتال میں کم از کم طبی عملے کے 25 افراد میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے

Comments are closed.