ایک ہی خاندان کے 11 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک ہی خاندان کے 11 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے
بھارتی علاقے پرانی دہلی کی جامع مسجد کے قریب چوڑی والا علاقہ میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، ان میں 2 ماہ اور 12 سال کے بچے بھی شامل ہیں، اس خاندان کے تمام افراد نے پرائیویٹ طور پر اپنا کرونا کا ٹیسٹ کروایا تھا تب ان سب کی رپورٹ مثبت آئی.
دہلی کے چوڑی والا علاقہ میں کئی جگہ پر دو گھروں کے درمیان دو میٹر کی دوری بھی نہیں ہے اور اس وجہ سے لوگوں میں وائرس پھیلنے کا خطرہ بہت زیادہ ہے۔ چوڑی والا جامع مسجد سے تقریباً آدھے کلو میٹر کے فاصلے پر یہ لوگ رہائش پذیر ہیں اور تین بھائیوں کی دیملیاں ایک ساتھ رہتی ہین، اس خاندان میں کل 18 افراد ہیں جن میں سے 11 میں کرونا کی تشخیص ہو چکی ہے جبکہ سات محفوظ ہیں.
بھارتی میڈیا کے مطابق اس خاندان کے ایک شخص نے بیرن ملک کا سفر کیا تھا اور اس میں کرونا کی تشخیص ہو چکی تھی لیکن اس سے قبل وہ اپنے خاندان والوں کو مل چکا تھا، وہ شخص ہسپتال میں زیر علاج تھا کہ اسکے خاندان کے دیگر افراد کے ٹیسٹ کروائے گئے جن میں سے 11 کے مثبت آ گئے ان سب کو دہلی کے ایل این جے پی ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے.
ایک ہی خاندان کے 11 افراد میں کرونا کی تشخیص کے بعد محکمہ صحت کی ٹیمیں علاقہ میں پہنچ چکی ہیں اور ان افراد سے جو لوگ رابطے میں آئے تھے ان کو تلاش کیا جا رہا ہے انکے بھی ٹیسٹ کروائے جائیں گے،انکے پڑوسیوں کے بھی ٹیسٹ کروائے جائیں گے
واضح رہے کہ دہلی میں کرونا وائرس کے 2 ہزار سے زائد مریض سامنے آ چکے ہیں، بھارت میں کرونا وائرس کی وجہ سے 3 مئی تک لاک ڈاؤن نافذ ہے.