ایک افطار پارٹی سے حکومت پریشان ہو گئی، خورشید شاہ
پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ افطار پارٹی سے حکومت پریشان ہو گئی ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی افطار پارٹی میں آئندہ کے لئے لائحہ عمل طے کیا گیا ہے. خورشید شاہ نے مزید کہا کہ پہلے بجٹ بنانے میں ہمیں آئی ایم ایف تجاویزدیتی تھی اب آئی ایم ایف بجٹ بنارہی ہے،آئی ایم ایف کے پاس کیا گروی رکھا گیا ہے،پارلیمنٹ کوبتایا جائے ، خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ڈالرکی قیمت بڑھ گئی ہے ، جس سےمہنگائی کا طوفان آگیا ہے .ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دکھاوے کے لیے عبدالعلیم خان کی قربانی دی گئی تحریک انصاف کوانصاف نہیں ملے گا تو اور کس کوملے گا انہوں نے دعویٰ کیا کہ جتنے الزامات عبدالعلیم خان پرہیں اس سے آدھے بھی شرجیل میمن پرنہیں ہونگے.