مزید دیکھیں

مقبول

مزید 27 شہریوں کی بھارت سے پاکستان واپسی،بھارت کوئی نہ گیا

لاہور(خالدمحمودخالد) پاکستان اور بھارت کے شہریوں کی اپنے اپنے...

عالمی برادری کا پاکستان پر بھارتی جارحیت پر اظہارِ تشویش

پاک بھارت جنگ/ عالمی برادری کا پاکستان پر...

پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا

بھارت کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود...

مذہبی، سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھارتی حملوں پر ردعمل

پاکستان کی مختلف مذہبی، سیاسی جماعتوں کی جانب سے...

حوا کی ایک اور بیٹی مبینہ طور پر سسرالیوں کے ہاتھوں قتل

ملتان کے علاقے میں انسانیت سوز واقعہ، 23 سالہ آسیہ بی بی کی گلہ کٹی لاش سسرال کے گھر سے برآمد ہوئی۔ پولیس اور متاثرہ خاندان کے مطابق آسیہ بی بی کو بے دردی سے قتل کیا گیا، جس کے پیچھے سسرالی رشتہ داروں کا ہاتھ بتایا جا رہا ہے۔

آسیہ بی بی کی شادی صرف چھ ماہ قبل محمد رفیق نامی شخص سے ہوئی تھی، اور وہ پانچ ماہ کی حاملہ بھی تھی۔ والد کا دعویٰ ہے کہ آسیہ کو اُس کے شوہر محمد رفیق، دیور عتیق اور نند شمیم نے مل کر قتل کیا۔ ان کے مطابق سسرالی افراد شروع سے ہی آسیہ کو ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بناتے رہے تھے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس حرکت میں آئی اور مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق، مقتولہ کے شوہر اور دیگر مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ تھانہ کوتوالی پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan