بھارت کے معروف فاسٹ بولر اور رائل چیلنجر بنگلور کے کھلاڑی یش دیال ایک بار پھر تنازعے میں گھر گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، جے پور کی ایک خاتون نے یش دیال پر جنسی زیادتی کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔

خاتون کی جانب سے دیے گئے الزامات کی بنیاد پر جے پور پولیس نے یش دیال کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق، اس معاملے کی تفتیش جاری ہے اور متاثرہ خاتون کے بیان قلمبند کیے جا رہے ہیں۔یہ پہلا موقع نہیں جب یش دیال ایسے الزامات کا سامنا کر رہے ہوں۔ کچھ عرصہ قبل غازی آباد کی ایک خاتون نے بھی ان پر جنسی استحصال اور ذہنی و جسمانی تشدد کے الزامات لگائے تھے۔ اس خاتون کا دعویٰ تھا کہ انہوں نے یش دیال کے ساتھ تقریباً پانچ سال تک تعلق قائم رکھا، جس دوران یش دیال نے نہ صرف ان کے ساتھ بدسلوکی کی بلکہ شادی کا جھانسہ دے کر مالی طور پر بھی استحصال کیا۔غازی آباد کی خاتون نے یہ الزام بھی لگایا تھا کہ یش دیال نے ان سے کئی بار جسمانی اور ذہنی تشدد کیا، اور ان کے جذبات سے کھیل کر انہیں شدید نقصان پہنچایا۔

Shares: