ایک اور ن لیگی رہنما گرفتاری کے ڈر سے عدالت پہنچ گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لیگی ایم این اے برجیس طاہر نے نیب طلبی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں چیئرمین نیب اورڈی جی نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کےخلاف 2003 میں نیب انکوائری بند ہوچکی ہے،نیب نے جولائی 2019 میں نوٹس بھیجا اور طلب کیا، نیب ایسے کیس میں بلا رہا ہے جو کبھی شروع ہی نہیں ہوا،

لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں برجیس طاہر نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت قبل از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کرے،

نیب کا پرچہ حل کرنے میں شہباز شریف فیل ہو گئے

اور شہباز شریف نیب میں پیش ہو گئے،ن لیگی کارکنان کی نعرے بازی

نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس،تحریک انصاف کے دو اہم رہنما، مشیر صحت ظفر مرزا اور سابق وفاقی وزیر نیب کے ریڈار پر

واضح رہے کہ نیب لاہور نے برجیس طاہر کوآج ذاتی حثیت میں طلب کر رکھا ہے،نیب ذرائع کے مطابق لیگی رہنما برجیس طاہر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری کی جا رہی ہے، برجیس طاہر کو اثاثوں کی تفصیلات ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے، برجیس طاہر کے اثاثوں کی تفصیلات اکٹھی کرنے کیلئے اداروں کو مراسلے بھی لکھے جائیں گے۔

وفاقی بجٹ، تنخواہوں میں اضافہ نہ ہوا مگر نیب کے بجٹ میں اضافے کی تجویز

Shares: