مزید دیکھیں

مقبول

ایک اور وکٹ گئی، جے پرکاش کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان

تحریک انصاف کے رہنما جے پرکاش نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا

جے پرکاش کا کہنا تھا کہ آپ کا شکر گزار ہوں کہ آپ کور کرنے آئے،2013 میں پاکستان تحریک انصاف جوائن کی مجھے اچھی پوزیشن پر رکھا پارٹی نے،آج اقلیتی ونگ کا صدر بھی ہوں پی ٹی آئی ہمیشہ پاکستان سے کرپشن کے خاتمے کا موٹو لیکر چلی ، پی ٹی آئی کو مشکل وقت میں حکومت کا موقع ملا، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سمیت تمام رہنماؤں کا شکر گزار ہوں،

جے پرکاش کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے آواز لرز گئی، بولے یہ جمہوریت پسند پارٹی تھی اور رہے گی، ہم نے 11 مہینے تک پر امن احتجاج کیے، کبھی ہمیں ملک کے خلاف کام کرنے کے احکامات نہیں آئے ، میں نے پوری پارٹی کا ملک بھر میں نظام بنایا ،لیکن اس جدوجہد کے بعد 9 مئی کو پرامن احتجاج کے بعد وہ ایک الگ نہج پر پہنچ گیا،ہمیں کوئی ڈائریکشن نہیں تھی، میں اس روز کراچی میں موجود تھا ،بعد میں دیکھا کہ پرامن احتجاج فوجی تنصیبات تک لے گئے ،میں نہیں جانتا وہ کون لوگ تھے، اس معاملے کی تحقیق ہونی چاہیئے،فوج ہے تو پاکستان ہے، پاکستان ہے تو ہم ہیں،اتنے عرصے کے بعد آج پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں،

جے پرکاش پی ٹی آئی کو چھوڑتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے ، جے پرکاش بولے عمران خان کی گرفتاری کے ردعمل میں پر امن احتجاج پرتشدد ہوگیا، مجھ پر پارٹی چھوڑنے کا کوئی دباو نہیں،میں اقلیت کے حقوق اور عام آدمی کے لیے بات کرتا رہوں گا،
مجھے کسی نے نہیں اٹھایا، ذاتی مصروفیات تھیں ،8 مئی تک پارٹی چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا ،بغیر کسی دباؤ کے پارٹی چھوڑ رہا ہوں، میں پاکستان کے لیے رو رہا ہوں مجھے کسی کا کوئی علم نہیں میں اپنی ذات کو جانتا ہوں، بہت بڑی پارٹی ہوتی ہے جس کی اپنی سوچ ہوتی ہے شرپسند کو پکڑنا چاہیئے جس کی ڈائریکشن پر ہوا ہے،

برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan