9 مئی واقعات میں ملوث ایک اور شرپسند گرفتار

9 مئی کو جو ہوا غلط ہوا، نوجوانوں کو ایسا نہيں کرنا چاہیے
0
42
jinnah

9 مئی کو فوجی تنصیبات پر جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ میں ملوث ایک اور اہم شرپسند محمد ارسلان کو گرفتار کرلیا گیا۔

باغی ٹی وی: 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے ارسلان کے والد نے کہا کہ 9 مئی کو جو ہوا غلط ہوا، نوجوانوں کو ایسا نہيں کرنا چاہیے،جبکہ ارسلان کی والدہ نے کہا کہ 9 مئی کو بچوں کو اکسایا گيا، سب کچھ پلاننگ کے تحت کیا گيا، وہ ان واقعات کی مذمت کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ رواں برس 9 مئی کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کیا تھا پی ٹی آئی کارکنوں نے جناح ہاؤس لاہور سمیت فوجی تنصیبات، تاریخی عمارتوں، سرکاری املاک اور گاڑیوں کو آگ لگا دی تھی، ان واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل جاری ہے۔

کراچی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری،مزید بارش کی پیشگوئی

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی کو 9 مئی کے پُرتشدد واقعات کے دوران جلاؤ گھیراؤ اور جی ایچ کیو پر حملے کے کیس میں نامزد کیا گیا ہے پولیس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو 9 مئی کے روز جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور جی ایچ کیو پر شرپسندوں کے حملے کے خلاف تھانہ آر اے بازار اور نیو ٹاؤن میں درج مقدمات میں نامزد کیا گیا جی ایچ کیو پر شرپسندوں کے حملے کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج ہے اور اس مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت سمیت 15 افراد پہلے ہی نامزد ہیں۔

نواز شریف کی واپسی کیلئے قانونی مشاورت جاری ہے،عطا تارڑ

Leave a reply