ایک اور سیاسی خاندان کو عدالت نے قرار دیا اشتہاری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کیس کی سماعت ہوئی، جہاں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی میں پیش ہوئے۔دوران سماعت عدالت نے آغا سراج درانی کی اہلیہ بیٹیاں اور بیٹوں سمیت دیگر مفرور ملزمان کو ریفرنس سے الگ کرتے ہوئے نیب کو مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی ہدایت کی اور کیس کی سماعت تین دسمبر تک ملتوی کردی، آئندہ سماعت پر اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی ویگر پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔
سراج درانی کے گھر سے کتنا سونا ملا، نیب نے دائر ریفرنس میں بتا دیا
نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ آغا سراج درانی کے اہل خانہ بیرون ملک مفرور ہو چکے ہیں، عدالت نے آغا سراج درانی کی اہلیہ، بیٹے اور بیٹیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے،
قبل ازیں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو احتساب عدالت کراچی پہنچا دیا گیا ،اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیںَ ،پولیس نے پیپلز پارٹی کے جیالوں کو عدالت کے اندر جانے سے روک دیا
واضح رہے کہ نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا، انہیں حراست میں لے کر کراچی منتقل کیا گیا تھا، سراج درانی کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور آمدن سے زائد اثاثوں کے الزامات ہیں۔آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے گھر پر نیب نے چھاپے کے دوران نیب افسران نے ان کے گھر سے اہم فائلیں قبضے میں لی تھیں، ان کے سیکیورٹی اہلکاروں نے نیب حکام سے بدتمیزی بھی کی تھی ۔