فتنہ الخوارج کی حقیقت جان کر خارجی صفی اللہ نے ان سے دوری اختیار کر لی اور پاکستان واپس آگیا۔
خارجی صفی اللہ نے حال ہی میں اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ وہ خوارج کو چھوڑ کر راہ راست پر آگیا۔ صفی اللہ نے افغانستان کے صوبہ نورستان میں فتنہ الخوارج کے ساتھ وقت گزارا جہاں انہیں ہر روز پاکستان، پاک فوج اور عام لوگوں کو مارنے کی تلقین کی جاتی تھی۔اس کے ساتھ ساتھ ٹرینینگ، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ وصولی کے طریقے بھی سکھائے جاتے تھے۔فتنہ الخوارج اسلام کا نام بدنام کر کے، معصوم لوگوں کو مار کر خوشی مناتے ہیں۔خوارج کے نظریہ کی بنیاد فساد ہے، جس کا مقصد اسلام کے مقدس نام کو استعمال کر کے عوام میں خوف، بےیقینی اور تباہی پھیلانا ہے۔ حقیقت میں یہ وہی نظریاتی فتنے ہیں جن کا ذکر رسول اللہ ﷺ نے کیا تھا: "یہ لوگ دین سے ایسے نکل جائیں گے جیسے تیر کمان سے نکلتا ہے۔”
فتنہ الخوارج اسلامی احکامات کو اپنے مفادات کے لیے توڑ مروڑ کر نوجوانوں کو ورغلاتے ہیں۔ ان کا مقصد نہ دین کی خدمت ہے، نہ شریعت کا نفاذ، بلکہ اقتدار، انتشار، اور اسلام دشمن قوتوں کے ایجنڈے کو تقویت دینا ہے۔ فتنہ الخوارج پاکستان کے دشمنوں کے لیے سہولت کار بن کر سامنے آئے ہیں۔ ان کے حملوں کا مقصد صرف لوگوں کو قتل کرنا یا خوف و ہراس پھیلانا نہیں، بلکہ پاکستان کے نظریے، سلامتی، اور اتحاد کو کمزور کرنا ہے۔