ایک ساتھ دو جنازے اٹھ گئے

0
142
tariq jamill

سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ میڈیا کی اصلیت بتانا چاہتا ہوں، لیکن سب سے پہلے دیکھیں کہ مولانا طارق جمیل ہمارے بڑے شفیق دوست، مہربان ہیں، دیندار ہیں، انکے بیٹے کی جنازیں کی خبریں عام ہیں، اسکے ساتھ ساتھ ایک اور جنازہ بھی نکلا ہے وہ ہے میڈیا کی اخلاقیات کا،

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ جس نے زندگی کا مزہ چکھا اسکو موت آنی ہے، یہ ہر مسلمان کا ایمان ہے، کل شام مجھے افسوسناک خبر ملی کہ مولانا کے‌صاحبزادے عاصم جمیل وفات پا گئے، جیسے ہی خبر آئی پورا نیشنل میڈیا، پورا سوشل میڈیا سب اسکے پیچھے لگ گئے، بغیر کسی تحقیق کے ایسی ایسی باتیں کی گئیں، جس کی شاید مثال نہ ملے،پاکستان میں عموما ایسے ہوتا ہے کہ فضول خبریں پہلے گردش کررہی ہوتی ہیں پھر اگر مولانا طارق جمیل کے بارے میں خبر آئی تو جو ماضی میں آ چکی ہیں کہ مولانا کے اکاؤنٹ میں اتنے پیسے آ گئے، میں نے مولانا کا انٹرویو کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ یہ سب جھوٹ ہے.

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اولاد سے بڑا دکھ کوئی اور نہیں ہو سکتا، یہ انسان کی کمر توڑ دیتا ہے، انسان کو حواس باختہ کر دیتا ہے، اسکی ساری زندگی کی خواہشات اولاد کی وجہ سے ہوتی ہیں، ایک دم سے ایسی ناگہانی خبر ملے تو ..کل جو خبریں آئیں پہلے کہا گیا کہ مولانا طارق جمیل کی ذاتی دشمنی تھی، پھر کہا گیا نامعلوم افراد آئے اور فائرنگ کی، گاڑی میں ہی عاصم جمیل انتقال کر گئے، یہ سب ٹی وی اور سوشل میڈیا پر رپورٹ ہو رہا ہے، پھر خبر آئی کہ مرحوم نے جان خود لی، کسی نے کہا کہ مولانا کے خاندان کا آپس میں تنازعہ تھا کسی نے کہا کہ عاصم اپنا کاروبار کرنا چاہ رہے تھے وہ نہیں کرنے دیا گیا، جس کے دل میں جو آیا اس نے اتنا ہی زہر اگلا، حقیقت کسی نے نہیں بتائی، بات یہاں تک پہنچ گئی کہ اتنے دکھ اور کرب کے وقت بھی بھائی کو میڈیا پر ویڈیو بیان دینا پڑا، اللہ نے اسکو کتنا حوصلہ دیا، انہوں نے واضح کیا کہ عاصم جمیل نفسیاتی مسائل کا شکار تھے، حالات یہاں تک پہنچ گئے تھے کہ انکو الیکٹرک شاٹ دیئے جا رہے تھے

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پھر نئی بحث شروع ہوئی، فضول بحث سوشل میڈیا پر خاندان کو اذیت دے رہی ہے، ناگہانی تکلیف کوئی کم ہے کہ ہم اوپر سے خود سے نشتر چلائی جائیں، اس سے انکے درد، تکلیف میں اضافہ ہو گا، لوگوں کی تکلیف میں مرہم نہیں لگا سکتے تو جلتی پر تیل کا کام نہ کریں،

مولانا یوسف جمیل کا ویڈیو پیغام آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ عاصم جمیل نے خود کشی ہی کی ہے

Leave a reply