ایک تاریخ بتادیں کہ عمران خان کب عدالت آئیں گے؟ ،سیشن کورٹ اسلام آباد
سیشن کورٹ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کی عمران خان کےخلاف فوجداری مقدمے کی سماعت ہوئی-
باغی ٹی وی: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی،جج نے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا مچلکے جمع کروا دیئے ؟ وکیل گوہر علی خان نے جواب میں کہا کہ عمران خان کے ضمانتی گزشتہ روز مچلکے جمع کروا دیئے-
اگر ایشیا کپ کیلئے بھارت پاکستان نہیں آتا تو بھاڑ میں جائے،ہمیں ہماری کرکٹ مل رہی…
جج نے کہا کہ ایسے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر ہوتی رہی تو فردجرم کیسے عائد ہوگی؟ وکیل علی بخاری نے اعتراض کیا کہ ہمیں مصدقہ کاپیاں فراہم نہیں کی گئیں،واٹس ایپ اسکرین شارٹس لگا کر کاپیاں فراہم نہیں کی جاتیں-
الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی وکلاء کو مصدقہ کاپیاں فراہم کی ہیں،عدالت کے سامنے پی ٹی آئی وکلاء کو مصدقہ کاپیاں فراہم کی ہیں-
عدالت نے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ تمام ثبوتوں کی تصدیق شدہ کاپیاں عدالت اور پی ٹی آئی کو فراہم کریں،جس پر وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہم آج ہی کمپلینٹ اور ثبوتوں کی مصدقہ کاپیاں فراہم کردیں گے-
کے الیکٹرک اور چینی کمپنی کے درمیان 1000 میگاواٹ قابل تجدید توانائی کا معاہدہ
وکیل الیکشن کمیشن نے اعتراض کیا کہ عمران خان ابھی تک عدالت کیوں نہیں آئے؟ جس پر عمران خان کے وکیل نے کہا کہ 15فروری کو عدالت میں عمران خان کی پیشی ہے، اس کے بعد کی تاریخ دےدیں،جس پر جج نے استفسار کیا کہ کیا عمران خان نے 15 فروری کو جج رخشندہ شاہین کی عدالت میں آنا ہے؟ –
جج ظفر اقبال نے استفسار کیا کہ مجھے ایک تاریخ بتادیں کہ عمران خان کب عدالت آئیں گے؟ وکیل نے کہا کہ عمران خان کی صحت نے اجازت دی تو آئیں گے، ڈاکٹرز کی ہدایت پر عمل کر رہےہیں-
سیشن کورٹ اسلام آباد نے کمپلینٹ اور شواہد کی تصدیق شدہ کاپیاں عمران خان کے وکلاء کو فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئےعمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا-