ایک زرداری سب پر بھاری ..مگر اپنی بہن کو مشکل میں پھنسا گیا

0
35

ایک زرداری سب پر بھاری ..مگر اپنی بہن کو مشکل میں پھنسا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن میں فریال تالپور کی نااہلی کیلئے پی ٹی آئی کی دائر درخواست پر سماعت ہوئی،الیکشن کمیشن نے نااہلی کی درخواست پرفریال تالپور سے 9دسمبر تک جواب طلب کر لیا

رکن کے پی ارشاد قیصر نے کہا کہ ایسی ہی ایک درخواست ہائی کورٹ میں بھی دائر ہے، جس پر تحریک انصاف کے وکیل نے کہا کہ ہماری درخواست کاغذات نامزدگی میں اثاثے ظاہر نہ کرنے کی ہے،

فریال تالپور کے خلاف درخواست تحریک انصاف کی رکن اسمبلی ارسلان تاج نے الیکشن کمیشن میں دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ فریال تالپور نے سالانہ گوشوراے جمع کروائے تو اس میں اپنی جائیدادیں نہیں لکھیں، اسے نااہل کیا جائے

فریال تالپور کو ہم یہ چیز نہیں دے سکتے، جیل حکام نے کیا انکار

واضح رہے کہ فریال تالپور کو نیب نے گرفتار کر رکھا ہے، جعلی اکاؤنٹس کیس میں فریال تالپور اڈیالہ جیل میں ہیں، عدالت نے انکے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی ہے، آصف زرداری بھی جیل میں ہیں، ان کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے.

فریال تالپور نے جیل سے باہر جانے کے لئے کیا عدالت سے رجوع

پاکستان تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کی نااہلی کے لیے سندھ اسمبلی میں درخواست جمع کروادی ہے. ان پر الزام ہے کہ وہ اربوں‌ روپے کے اثاثوں‌ کی مالک ہیں جبکہ انہوں‌ نے اپنے یہ اثاثے ظاہر نہیں‌ کئے بلکہ انہیں‌ چھپا کر رکھا اس لئے انہیں‌ نااہل قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے.

Leave a reply