ایک ہی علاقے میں 3 دنوں میں 5 بار واردات ،سخت خوف و ہراس

قصور
سٹی پولیس وارداتیں رکوانے میں مکمل ناکام،ایک ہی علاقے میں گزشتہ 3 دونوں میں 5 وارداتیں،گزشتہ دن 4 بجے سرعام واردات ،شہریوں میں خوف و ہراس

تفصیلات کے مطابق قصور پولیس کرائم روکنے میں مکمل طور پہ ناکام نظر آ رہی ہے
عید کی آمد کے قریب وارداتیں بڑھ گئی ہیں
ڈاکو سرعام بےخوف و خطر لوگوں کو لوٹ رہے ہیں
سٹی قصور کے معروف علاقے صدر دیوان روڈ پہ گزشتہ 3 دنوں میں 5 وارداتیں ہو گئی ہیں
گزشتہ دن صدر دیوان روڈ پہ 4 بجے دن کو 3 ون ٹو فائیو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے کار سواروں کو مین روڈ پہ روکا اور اسلحہ کی نوک پہ سرعام واردات کی
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری نظر آ رہی ہے جس کے باعث شہری خود کو عدم تحفظ کا شکار محسوس کر رہے ہیں
شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر ہم مین شاہراہوں پہ محفوظ نہیں تو ذیلی کم ٹریفک والی شاہراہوں پہ تو حالات اس سے بھی سخت ترین خراب ہونگے

شہریوں نے آئی جی پنجاب اور وزیراعلی پنجاب سے ازخود نوٹس لے کر تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے

Comments are closed.