قصور
ایک ماہ سے صحافی کی گمشدگی کا معمہ حل نا ہو سکا،لواحقین سخت پریشان،وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس کی اپیل

تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی قصبہ کھڈیاں خاص کے مقامی صحافی حسنین علی بھٹی ایک ماہ سے لاپتہ ہیں جبکہ اہلِ خانہ کی فریاد حکام تک نہ پہنچی

کھڈیاں خاص کے نوجوان صحافی حسنین علی بھٹی کو لاپتہ ہوئے ایک ماہ سے زائد گزر گیا ہے
مگر ان کی تلاش میں اب تک کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی جس پر گھر والے سخت پریشانی اور بے بسی میں مبتلا ہیں

حسنین کے بھائی نے بتایا کہ
میرے چھوٹے بھائی کو ایک ماہ سے اوپر ہو گیا ہے
کوئی رابطہ نہیں ہوا اور کوئی پتہ بھی نہیں چل رہا
میری وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز اور اعلیٰ حکام سے درخواست ہے کہ ہماری آواز سنی جائے اور فوری مدد کی جائے

اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ معاملہ حساس ہے اس لیے تحقیقات میں تیزی لائی جائے تاکہ جلد کوئی سراغ مل سکے
دوسری جانب مقامی صحافتی حلقوں نے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک صحافی کا یوں لاپتہ ہونا انتہائی سنگین معاملہ ہے اور حکام کو فوری ایکشن لینا چاہیے

Shares: