ایک ہی سکول کے 9 اساتذہ کرونا کا شکار

0
53

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے وار کم نہ ہوئے، تعلیمی ادارے بھی کرونا سے متاثر ہونے لگے، ایک ہی سکول کے 9 اساتذہ میں کرونا کی تشخیص کے بعد سکول سیل کر دیا گیا

خیبر پختونخواہ کے ضلع بٹگرام میں ایک ہی سکول کے 9 اساتذہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی،اساتذہ کے کرونا ٹیسٹ کروائے گئے تھے،ٹیسٹ نتائج آنے کے بعد اساتذہ کو گھروں میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے.

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بٹگرام کے مطابق ہم نے ضلع بھر کے تمام سکولوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدآمد یقینی بنایا ہے، روزانہ کی بنیاد پر ہماری ٹیمیں سکولوں کا وزٹ کرتے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول تھاکوٹ کے 9 اساتذہ کا کرونا وائرس ٹسیٹ مثبت آنے کے بعد ہم نے متاثرہ اساتذہ کو اپنے گھروں میں کورنٹائن کر دیا جبکہ سکول کو 15 دنوں کیلئے بند کر دیا گیا ہے

تعلیمی اداروں میں کورونا سے بچاو کے احتیاطی تدابیر پر عمل لازمی ہوگا۔ صوبائی اور ضلعی مانیٹرنگ ٹیمیں ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں گی۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تعلیمی اداروں کو بند کیا جائے گا اور جرمانے بھی ہوں گی۔

پہلے مرحلے کے بعد تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز رپورٹ پر ملک بھر میں مجموعی طور پر35 تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا تھا۔ سندھ کے تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز رپورٹ ہونے صوبائی حکومت نے چھٹی سےآٹھویں جماعت تک اسکول کھولنے کی تاریخ ایک ہفتہ آگے بڑھا دی ہے۔

پنجاب کے صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر کورونا کی صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں، جہاں کیسز سامنے آئے وہ ا سکولز بند کروا دئیے گئے ہیں،ا سکولز کھولنے کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی،

واضح رہے کہ ملک بھر میں تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھول دیے گئے تھے تاہم اسکول کھلتے ہی بچوں، اساتذہ اور اسکول کے عملے میں کرونا وائرس کے کیسز پائے گئے۔

این سی او سی نے کہا ہے کہ والدین اور اساتذہ سے گذارش ہے کہ بچوں کو اسکول بھیجتے وقت مندرجہ ذیل امور کا خاص خیال رکھیں بچوں کو ماسک پہنا کر اسکول روانہ کریں چاہے وہ کپڑے کا ماسک ہی کیوں نہ ہو۔ ۔بچوں میں کھانسی یا بیماری کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں اسکول ہر گز نہ بھیجیں.اگر طبیعت ذیادہ خراب ہو تو بچوں کا فوری ٹیسٹ کروایا جائے۔ پوزیٹیوآنےکی صورت میں اسکول کو مطلع کیا جائے۔

چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا صوبے میں سکول کھلنے کے حوالے اہم اعلان

جہاں بھی اسکولز کھل رہے ہیں وہاں کورونا سے متعلق مسائل سامنے آرہے ہیں،مراد راس

تعلیمی ادارے کھلنے سے قبل وزیراعظم نے دیا اہم پیغام

تعلیمی ادارے کھلنے سے قبل این سی او سی نے جاری کیں اہم ہدایات

این سی او سی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ بچوں کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار رکھیں. ۔یقین کریں کہ بچے اپنے ہاتھ باقاعدگی سے دھوتے رہیں یا ہینڈ سینیٹائیزر کا استعمال کریں. ڈرائیور حضرات جو بچوں کو اسکول یا کالج لے کر جاتے ہیں وہ اپنی گاڑیوں میں سماجی فاصلہ یقینی بنائیں. گاڑی میں بیٹھاتے وقت یقین کریں کہ بچوں نے فیس ماسک پہنے ہوں۔

Leave a reply