عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی خان سے سرکاری سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔
ایمل ولی خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ وفاقی حکومت نے ان کی اور ان کے خاندان کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے، اب اگر انہیں یا اہلِ خانہ کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری حکومت پر ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ وہ عوام کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے اور جس نے بھی ان کے راستے میں آنے کی کوشش کی اس کا مقابلہ کریں گے۔ اب وہ نجی سیکیورٹی کے ساتھ زیادہ محفوظ انداز میں سفر کریں گے۔
ایمل ولی خان نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے بھی ان کے تمام سیکیورٹی اہلکار واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، جو ان کے مطابق ایک ناقابلِ فہم اور مذاق کے مترادف اقدام ہے۔
یورپ کے بڑے شہروں میں اسرائیلی مظالم کے خلاف مظاہرے
بھارتی ٹیچر نے دولت میں شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑ دیا
برطانیہ میں کوویڈ کی دو نئی اقسام کے پھیلاؤ میں تیزی
تھرپار میں بھارتی فوج کا جانوروں پرظلم، بکریاں ہلاک اور زخمی








