عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ میں نے سینیٹ سے استعفیٰ لکھ دیا ہے،وزارتیں اور عہدے ہمارے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے ۔
ولی باغ میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے سنیٹر بننے سے صاف انکار کیا تھا،میرے انکار پر آصف زرداری نے اسفندیار ولی خان سے رابطہ کیا،اسفندیار ولی خان نے بھی مجھے سینیٹ بھیجنے سے انکار کر دیا تھا ۔آصف زرداری نے مجھے بلوچ اور پختون قوم سمیت محکوم اقوام کی آواز بننے کا کہا۔سنیٹر منتخب کرانے پر صدر آصف زرداری اور اےا ین پی بلوچستان کا شکر گزار ہوں،الیکشن کے بعد ہمیں سینیٹ سمیت گورنر ی کی آفر ز کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیسوں کی خاطر ہمیں دوبارہ جنگ میں دھکیلنے کی کوشش کی جا رہی ہے ،خطے میں خراب حالات کا اثر براہ راست بلوچستان پہ پڑے گا،ایمل ولی کے کہا کہ چینی باشندے اسلام آباد میں محفوظ لیکن ہمارے صوبے میں غیر محفوظ ہیں ۔شانگلہ واقعہ کی تحقیقات سمجھ سے بالاتر ہے ،واقعہ مالاکنڈ میں ہوتا ہے لیکن ڈی آئی جی ہزارہ ریجن کا ہٹایا گیا،ڈی آئی جی ملاکنڈ آئی جی خیبر پختون خواہ کا بہنوئی ہے،شانگلہ واقعہ پر آئی جی خیبر پختون خواہ کو کیوں معطل نہیں کیا گیا ؟
عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان سینٹ کے نشست سے مستعفی

Latest from تازہ ترین

برطانیہ، موسم سرما ایندھن ادائیگی اسکیم میں توسیع کا عندیہ، مزید افراد مستفید ہوں گے
چانسلر ریچل ریوز کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں ایندھن ادائیگی اسکیم میں تبدیلیاں کی جا رہی ہیں، جن کے تحت اس سال

احمد پور شرقیہ: معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ، چچا بھتیجا قتل، دو زخمی
اوچ شریف (باغی ٹی وی،نامہ نگارحبیب خان) احمد پور شرقیہ میں معمولی تلخ کلامی پر جان لیوا جھگڑا خونریزی میں بدل گیا، تھانہ ڈیرہ

کراچی میں ٹینکر ڈرائیور کی ٹریفک اہلکار کو اغوا کرنے کی کوشش، تصادم میں 3 اہلکار زخمی
کراچی کے علاقے منگھوپیر میں اس وقت افرا تفری مچ گئی جب ایک ٹینکر ڈرائیور نے ٹریفک ناکے پر رکنے کے بجائے ٹریفک اہلکار

محکمہ جیل خانہ جات سندھ میں بھرتیوں اور ترقیوں کا نیا اسکینڈل
محکمہ جیل خانہ جات سندھ میں تقرریوں اور ترقیوں کا طریقہ کار ایک نئے پنڈورا باکس کے طور پر سامنے آ گیا ہے۔ ڈپٹی

نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس کی جانب سے سوشل میڈیا کے محتاط استعمال پر ایڈوائزری جاری
نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے سوشل میڈیا کے محتاط اور ذمہ دارانہ استعمال کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ ایڈوائزری کے