لاہور:پاکستان اور پنجاب کی پہلی ایئر ایمبولینس سروس کے لیے پہلے تربیتی سیشن کا آغاز کر دیا گیا۔
باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں کہنا تھاکہ انشااللہ، ایئر ایمبولینس سروس جون میں شروع ہو جائے گی ۔الحمدللہ! ، ایئر ایمبولینس سروس کا منصوبہ ریکارڈ وقت میں مکمل کیا گیا ہے، ایئرایمبولینس سروس جون میں شروع ہوجائے گی،انہوں نےمنصوبے کو وقت سے پہلے مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔
واضح رہے کہ مریم نواز نے فروری کے مہینے میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کہا تھا کہ ہمارے پاس ایئر ایمبولینس کا نظام نہیں ہے، ہم پنجاب میں ائیرایمبولینس سروس شروع کریں گے،دوسری جانب چند روز قبل وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبائی دارالخلافہ پشاور میں ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے حکام کو 4ماہ میں ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کی ہدایات جاری کیں تھیں۔








