مزید دیکھیں

مقبول

بھارتی جارحیت سے 31 معصوم شہری شہید ، 57 زخمی ،ترجمان پاک فوج

ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ بھارتی حملوں...

بھارت کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ مذاکرات چاہتا ہے یا تباہی،بلاول

اسلام آباد:قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھارتی جارحیت کا...

ایل او سی،بھارتی جارحیت،نہتے شہری زخمی،بھارت سے مقابلے کا عزم

بھارتی جارحیت، آزاد کشمیر میں بھارتی بربریت سے معصوم...

تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 3 افراد ہلاک اور متعدد لاپتا

کیلیفورنیا کے سمندر میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے...

بھارت کا ایئر بیسز پر حملہ، پاکستان کا مؤثر جواب جلد متوقع، ڈی جی آئی ایس پی آر

ترجمان پاک فوج میجر جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے تین اہم فضائی اڈوں پر حملہ کیا ہے۔

باغی ٹی وی کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے بیان میں کہا کہ پاکستان کے ائیر ڈیفنس سسٹم نے بھارتی میزائلوں اور ڈرونز کو مارگرایا ہے، چند میزائل جو نیچے تک پہنچ سکے ان سے پاک فضائیہ کے آپریٹنگ اثاثوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ پاکستان ڈرنے والا ملک نہیں، ہم ہرجارحیت کا مؤثرجواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں.

انکا کہنا تھا کہ بھارتی طیاروں نے نور خان ایئر بیس، مرید ایئربیس اور شورکوٹ ایئربیس پر میزائل داغے، تاہم اللہ کے فضل سے پاک فضائیہ کے تمام اثاثے مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ بھارت خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے اور یہ انتہائی خطرناک روش ہے۔

لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت نے افغانستان میں بھی میزائل داغے ہیں اور ڈرونز کا حملہ بھی افغانستان پر کیا ہے، بھارت اپنے پاگل پن اور جارحیت اور مکاری کے ذریعے پورے خطے کو ایک خطرناک جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے۔

میجر جنرل احمد شریف نے سخت لہجے میں کہا کہ اب ہمارے جواب کا انتظار کرو۔ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج مکمل الرٹ اور تیار ہیں، اور کسی بھی مہم جوئی کا فی الفور اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔واضح رہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر عالمی برادری کی نظریں ایک بار پھر پاک-بھارت صورتحال پر مرکوز ہو گئی ہیں۔

بھارت کا نور خان ائیر بیس پر حملہ ناکام بنا دیا ،سیکورٹی ذرائع

پاکستان میں اسرائیلی ڈرون،گلی محلوں میں شہریوں کیلئے تفریح کا نیا موقع

بھارت نے کچھ دیرقبل اپنے ہی شہروں پر 6 بیلسٹک میزائل فائر کر دیئے،ترجمان پاک فوج

لاہور،رینجرز اور شہریوں کی بروقت کارروائی بھارتی ڈرون کی دراندازی کی کوشش ناکام