نئی دہلی: ایئر انڈیا کی بزنس کلاس فلائٹ میں سفر کرنے والی معروف بھارتی فوڈ ولاگر پاویترا کور نے اپنے سفر کے تجربے کو انتہائی مایوس کن قرار دیتے ہوئے ایئرلائن پر سخت تنقید کی ہے۔

پاویترا کور نے نئی دہلی سے سان فرانسسکو جانے والی ایئر انڈیا کی بزنس کلاس ٹکٹ کے لیے تقریباً 4 لاکھ روپے خرچ کیے، تاہم ان کے مطابق سہولتیں، سروس اور صفائی اس رقم کے معیار پر پورا نہیں اتریں۔پاویترا کور نے یوٹیوب پر شیئر کیے گئے اپنے تازہ ولاگ میں بتایا کہ وہ اس بزنس کلاس کے سفر کو 10 میں سے صرف 6 نمبر دیتی ہیں۔ ان کے مطابق سفر کے آغاز میں ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جب پہلی سیٹ میں تکنیکی خرابی سامنے آئی۔ عملے نے انہیں دوسری نشست فراہم کی، مگر بدقسمتی سے وہاں بھی وہی مسئلہ موجود تھا، جس سے ان کی مایوسی میں مزید اضافہ ہوا۔فوڈ ولاگر نے کہا کہ اتنی بڑی رقم ادا کرنے کے باوجود بنیادی سہولتوں کا فقدان حیران کن اور ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے خاص طور پر صفائی کے ناقص انتظامات پر سخت ناراضی کا اظہار کیا اور سوال اٹھایا کہ اگر بزنس کلاس کا یہ حال ہے تو اکانومی کلاس میں سفر کرنے والے مسافروں کے حالات کیسے ہوں گے؟

اپنے ولاگ میں پاویترا کور نے دعویٰ کیا کہ ان کی سیٹ پر دو مردہ مکھیاں موجود تھیں، جبکہ پیش کیا گیا پھل اور کھانا باسی تھا۔ ان کے مطابق پلیٹ میں بھی مکھیاں نظر آئیں، جو کہ ایک بین الاقوامی بزنس کلاس فلائٹ کے لیے انتہائی تشویشناک بات ہے۔ میٹھا ان کے لیے سب سے بڑی مایوسی ثابت ہوا، یہاں تک کہ انہوں نے اسے کھانا بھی مناسب نہ سمجھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ چاکلیٹ موز انتہائی خراب تھا اور پھل بھی تازہ نہیں تھے، جس سے مجموعی طور پر کھانے کا تجربہ نہایت ناقص رہا۔

ولاگ کے اختتام پر پاویترا کور نے طنزیہ انداز میں کہا، ’’لیکن یہ ایئر انڈیا ہے‘‘۔ ان کے مطابق ان کے پاس کوئی اور بہتر آپشن موجود نہیں تھا، اسی لیے انہیں اسی فلائٹ کا انتخاب کرنا پڑا۔

وفاقی وزیر علیم خان سے شدید تلخ کلامی،وجہ کیا بنی،پلوشہ کی زبانی

عمران،بشریٰ کو سزا،مقدمہ کی کامیاب پیروی پرتفتیشی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہیں،ایف آئی اے

Shares: