بھارتی ائیرلائن ائیر انڈیا کو پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کے باعث 4 ہزارکروڑ بھارتی روپے کا نقصان ہوگیا۔

بھارتی میڈیا نے معرکہ حق میں بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں ہزیمت کے بعد اب 4 ہزار کروڑ روپے نقصانات کا اعتراف کرلیا،بھارتی میڈیاکے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے نقصانات کے باعث ائیر انڈیا نے بھارتی حکومت سے 4 ہزار کروڑ مانگ لیے، ائیرانڈیا نے بھاری نقصان سے بچنے کیلئے چین کی فضائی حدود استعمال کرنے کیلئے حکومت سےرجوع کرلیا ہے، آپریشن سندور میں پاکستانی فضائی حدود کی بندش نے بھارتی ائیرلائن کو طویل راستے اختیار کرنے پر مجبورکیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ 4 ہزار کروڑ روپے سے زائد کے نقصانات کے باوجود بھارت کی افغانستان سے فضائی راستوں سے تجارت مضحکہ خیز ہے۔

یاد رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان نے اپریل میں پاکستانی فضائی حدود بھارتی طیاروں کے لیے بند کی تھی،پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے ائیرانڈیا سمیت دیگر بھارتی ائیرلائنز کو طویل سفر کے باعث زیادہ اخراجات اٹھانا پڑ رہے ہیں اور مسافروں کو بھی تاخیر کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔

Shares: