بھارتی ایئر لائن ایئر انڈیا کے ایک پائلٹ پرواز سے محض چند لمحے قبل اچانک بے ہوش ہوگیا، جس پر اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بنگلورو سے دہلی جانے والی پرواز کے دوران پیش آیا، جب جہاز کے اڑان بھرنے سے قبل ہی پائلٹ کی طبیعت بگڑ گئی اور وہ بے ہوش ہوکر گر پڑا۔ایئر لائن انتظامیہ نے فوری طور پر متاثرہ پائلٹ کو قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔

انتظامیہ نے مسافروں کی سہولت کے لیے متبادل پائلٹ کا بندوبست کیا، جس نے جہاز کو روانہ کیا اور پرواز اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگئی۔ایئر انڈیا کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پائلٹ کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی تھی، تاہم اب اس کی حالت کافی بہتر ہے اور وہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہے۔

ادھر یہ خبر ایسے وقت سامنے آئی ہے جب روسی فائٹر خبیب نورماگومیدوف کو امریکا میں ایک پرواز سے اتارے جانے کا واقعہ بھی عالمی میڈیا کی زینت بن چکا ہے، جس نے ہوابازی کے شعبے میں سیکیورٹی اور صحت سے متعلق اقدامات پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

شام کا اسرائیل سے 1974 کے علیحدگی معاہدے کی بحالی پر آمادگی کا اظہار

افغان مہاجرین کے خلاف کارروائی رک گئی، پی او آر کارڈز میں توسیع زیر غور

را نے ہمیں پاکستان کے خلاف استعمال کیا، مودی نے دھوکہ دیا،بلوچ علیحدگی پسند رہنما کا اعتراف

Shares: