نجی شعبے کے اشتراک سے قائم ہونے والی نئی فضائی کمپنی ’ایئر کراچی‘ کا باضابطہ افتتاح اولڈ ایئرپورٹ پر منعقدہ تقریب میں کردیا گیا۔
چیئرمین ایئر کراچی حنیف گوہر نے بتایا کہ ایئرلائن کا خواب 2006 میں شروع ہوا تھا، جو آج 42 کاروباری شراکت داروں کے تعاون سے حقیقت بن گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایئر کراچی کا قیام ملکی معیشت کے استحکام اور مقامی صنعتوں کے فروغ کی جانب اہم قدم ہے۔مہمانِ خصوصی سیکریٹری ڈیفنس لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد علی نے کہا کہ حکومت نئی ایئرلائنز کو مکمل تعاون فراہم کرے گی، جبکہ ایئر کراچی اور پی آئی اے کے اشتراک سے ملکی ایوی ایشن انڈسٹری کو فروغ ملے گا۔
ذرائع کے مطابق ایئر کراچی نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو رواں سال فروری میں آر پی ٹی لائسنس کے لیے درخواست دی تھی، جس کی منظوری وفاقی حکومت سے مشروط ہے۔ کمپنی کے قیام کے لیے 5 ارب روپے کی ابتدائی سرمایہ کاری کی گئی ہے اور سابق ایئر وائس مارشل (ر) عمران کو سی ای او تعینات کیا گیا ہے
بوسان میں چین اور امریکا کے صدور کی 6 سال بعد تاریخی ملاقات
ایم ڈی کیٹ 2025: پہلی تینوں پوزیشنز کراچی کے طلبہ کےنام
جنوبی افریقا نے تیسرے ٹی20 میں پاکستان کو 140 رنز کا ہدف دے دیا








