آنکھوں اور پاؤں سے معذور ہونا جرم بن گیا، اسلام آباد ائیر پورٹ پر نجی ایئر لائن نے معذور مسافر کو اڑھائی گھنٹے روک کر ذہنی اذیت کا نشانہ بنایا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آنکھوں اور پاؤں سے معذور مسافر راجہ شاکر نے دبئی جانا تھا، مسافر کے تمام کاغذات مکمل تھے ، نجی ایئر لائن کی ٹکٹ بھی تھی لیکن نجی ائیر لائن کے عملے نے معذور مسافر کے ساتھ بدتمیزی کی حد کر دی، ائیر لائن کے عملے نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاؤں میں زخم ہے اس لئے آپ کو سفر نہیں کرنے دیں گے، ڈاکٹر سے میڈیکل سرٹفکیٹ لے کر آئیں
نجی ائیر لائن کے عملے نے معذور مسافر کو اڑھائی گھنٹے شدید ذہنی اذیت کا نشانہ بنایا، اس کے بعد سفر کرنے کی اجات دی ،معذور مسافر راجہ شاکر نے وزیر اعظم عمران خان سے ایئر لائن کے عملے کی بدتمیزی پر فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے .