جدید فائٹر ایئرکرافٹ جے ٹین سی پاکستان ائیر فورس میں شمولیت کی تقریب ہوئی

وزیر اعظم عمران خان فائٹر ایئرکرافٹ جے ٹین سی کی تقریب میں مہمان خصوصی تھے چیف آف ائیر اسٹاف کی خصوصی دعوت پر وزیر اعظم عمران خان تقریب میں شریک تھے وفاقی وزرا،عسکری حکام اور چینی سفیر بھی تقریب میں شریک تھے ،پاک فضائیہ کے سربراہ نے وزیراعظم اعظم عمران خان کا استقبال کیا۔اس موقع پر وزیراعظم کو ایئر چیف نے جے ٹین سی کے بارے میں بریفنگ دی،

سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابرکا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی،جدید ہتھیاروں اور دیگر دفاعی شعبوں میں چین کی معاونت قابل تعریف ہے ،جے ٹین سی کی پاکستان ائیر فورس میں شمولیت سے دفاعی صلاحیت مزید مضبوط ہوگی پاک فضائیہ نے ہر مشکل میں وطن کی حفاظت کاعزم کیاہے آج کا دن پاک فضائیہ کے لیے اہم ہے جے ٹین سی کی پاکستان ائیر فورس میں شمولیت باعث خوشی ہے خطےمیں امن کیلئے پاک چین تعاون مثالی ہے،پاکستان اور چین آزمائے ہوئے دوست ممالک ہیں

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جے ٹین سی کی پاکستان ائیر فورس میں شمولیت پرخوشی ہے جے ٹین سی کی پاکستان ائیر فورس میں شمولیت پر قوم کو مبارکباد دیتاہوں جے ٹین سی کی پاکستان ائیر فورس میں شمولیت سے دفاعی صلاحیت مزید مضبوط ہوگی پاکستان کی خوش قسمتی ہے یہاں ہرشعبے کے بہترین ماہرین موجود ہیں،ہمارے ما ہرین ملک سے باہر ہیں جن کو لانے کے لیے ہم نےاقدامات کرنے ہوں گے ہمیں اپنی افواج پاکستان پرفخر ہے،ہمارے نوجوان ملک کی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیاررہے ہیں افواج اس وقت مضبوط ہوتی ہیں جب ملک کے لوگ ان پیچھے ہوتے ہیں جے ٹین سی کا فضا میں مظاہر ہ دیکھ کردفاعی صلاحیت پر مزید یقین پختہ ہوگیا،اللہ کا مشکورہوں ٹیکس کلیکشن میں اضافہ ہوا،جیسے ہی ٹیکس جمع ہوگا عوام کو سہولیات دیں گے بالاکوٹ میں پاکستان نے بھارت کو بہترین جواب دیا چین کا جے 10سی میں معاونت پر مشکورہوں ،ہماری مسلح افواج اورقوم نے دہشت گردی کا بہادری سے مقابلہ کیا،جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم کے لیے یونیورسٹی بنائی جارہی ہے ترسیلات زرمیں اضافہ ہورہا ہے،صحت کارڈ اوراحساس پروگرام کے تحت ریلیف دے رہے ہیں ملک کی سمت درست،معیشت بہترہورہی ہے،کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سےنہیں دیکھ سکتا،مسلح افواج کے باعث آج کوئی بیرونی طاقت ہم پردباؤنہیں ڈال سکتی،

جدید ترین فائٹر ایئرکرافٹ J10C پاکستان ائیر فورس کے فلیٹ میں شامل ہو گئے جے ٹین سی فضا سے زمین اور فضا سے سمندر میں ٹارگٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جے ٹین سی میں بحری حدود کے دفاع میں کلیدی کردار ادا کرنے کی صلاحیت موجود ہے جدید فائٹر ایئرکرافٹ جے ٹین سی بحری جہاز تباہ کرنے والے مؤثر میزائلوں سے لیس ہے جدید فائٹر ایئرکرافٹ جے ٹین سی بھارتی رافیل طیاروں کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت ہے جے ٹین سی بھاری مقدار میں حربی سازو سامان اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے جے ٹین سی اسٹریٹیجک جوہری ہتھیار لے جانے کے قابل ہے جے ٹین لڑاکا طیاروں کو جے ایف 17کے ساتھ مواصلاتی طور پر منسلک کرنے کا آپشن موجودہے چینی ساختہ جے ٹین سی 4.5 پلس پلس جنریشن طیارہ ہے جس میں جدید ترین ریڈار نظام نصب ہے جے ٹین سی کے ریڈار میں 1400 ٹی آر ایم ، بھارتی رفال طیاروں کے ریڈار میں 1200 ٹی آر ایم ہے جے ٹین سی کو ویگرس ڈریگن بھی کہا جاتا ہے

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کا فضائی بیڑے میں جے۔10 سی جہازوں کی شمولیت کی مناسبت سے ملی نغمہ جاری کیا ہے، نغمے میں پاک فضائیہ کے بہادر شاہینوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے جو دفاع وطن کے لیے ہمہ وقت چوکس و تیار ہیں۔ نغمے میں اس امر کو بھی اجاگر کیا گیا ہے کہ پاک فضائیہ اپنی آپریشنل صلاحیتوں میں مزید اضافے کے لئے جدت اور خودانحصاری کی جانب گامزن ہے۔ مزید برآں ملی نغمے میں اس عہد کی بھی تجدید کی گئی ہے کہ  پاک فضائیہ کا ہر جوان ارض پاک کی ناموس کی حفاظت کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔

سینیٹر ذیشان خانزادہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی تقریب میں شرکت کے لیے منہاس ایئربیس کامرہ آمد
جدید لڑاکا طیارے جے 10 سی کی پاک فضائیہ میں شمولیت کی تقریب
” تم ہی سے اے مجاہدو جہاں کا ثبات ہے
تمہاری مشعل وفا فروغ شش جہادہے “
پاکستان ایئر فورس ہمارا فخر ہے۔

ہمیشہ امن کے لئے کھڑے ہیں، پاکستان کے کپتان نے مودی سمیت دنیا کو دیا اہم پیغام

ذمہ داریاں جانتے ہیں، وطن عزیز کے دفاع کیلیے ہر لمحہ تیار ہیں ،سربراہ پاک فضائیہ

سربراہ پاک فضائیہ نے 54 ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی گریجویشن تقریب میں دشمن کو دیا اہم پیغام

بھارتی جارحیت پر پاکستان کا ذمہ دارانہ جواب،ہو گی تقریب، وزیراعظم دیں گے مودی کو اہم پیغام

پاک فضائیہ خطے میں پاکستان کی سالمیت اور وقار کے دفاع کیلئے مکمل تیار ہے: سربراہ پاک فضائیہ

عسکری قیادت کا پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس پر جاری کثیر ملکی عسکری مشق کا جائزہ

@MumtaazAwan

Shares: