ایئرسیال کے بارے سچ اور جھوٹ کیا ہے ، اصل حقیقت جانیے مبشر لقمان کے ساتھ
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے اپنی تازہ یو ٹیوب ویڈیو میں کہا ہے کہ پاکستان کی کمیونٹی میں کہا جائے کہ اگر کوئی ہم میں سب سے بہتر ہے توہ سیالکوٹ کی کمیونٹی ہے . سیالکوٹ کے لوگ بڑا چپ کر کے پاکستان کی بقا اور سلامتی کے لیے کام کرتے ہیں. وہ نہ صرف پاکستان کو اپنی ایکسپورٹ کے ذریعے فورن ایکسچینج دے رہے ہیں پوری دنیا میں سیالکوٹ کا نام ہے . لوگ ان کو بہت عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں. وہ چپ کر کے سٹرکیں بنا لیتے ہیں . ایئر پورٹ بنا لیتے ہیں اور اب انہوں نے اپنی ایئر لائن بنا لی ہے جو کہ بڑے بڑے لوگ نہیںکر سکے یہ کام سیالکوٹ والوں نے کر لیا ہے. اب جیسے ہی یہ ہوا تو مختلف اخباروں اور چینل میں آنے لگا کہ یہ مختلف بنکوں کی مدد سے کیا ہے
.مبشر لقمان کے سوال کے جواب میں چیئرمین ایئرسیال فضل جیلانی نے کہا کہ ہمارے اس پراجیکٹ کو کسی بینک نے سپورٹ نہیںکیا بلکہ ہمارا پیسہ بینکوں میںپڑا ہوا ہے. ہم نے چار ارب کا پراجیکٹ شروع کیا ہے اور پانچ ارب کا ٹارگڈ ہے اس میں کسی بنک نے سپورٹ نہیںکیا ہماری بزنس کمیونٹی کا اپنا پراجیکٹ ہے . انہوں نے کہا یہ ہمارا پراجیکٹ آغاز میں ہے اس میں ہم لاہور کراچی ، اسلام آباد اور پشاور کے لیے پروگرام ہے . تین جہازوں سے کام شروع کیا ہے کراچی میںہمارا ہیڈ آفس ہے ، یہ ہمارا بنیادی پروگرام ہے اس ک بعد ہم اپنا آپریشن بڑھائیں گے . نائیٹ کوچ لیں اور کارگو کو بھی لیں گے.
اس پروگرام کو توسیع دینے کے حوالے سے فضل جیلانی کا کہنا تھا کہ ہم نے دومیسٹک سے شروع کیا ہے اور اگلے سال انٹر نیشنل کا کام کرنا ہے. پانچ جہازوں کے ساتھ . پھر سعودی عرب میں عمرہ کے لیے اور جلیجی ممالک کے لے پھر تیسرے فیز میں فار ایسٹ جائیں گے پھر یورب اور نارتھ امریکا جانے کا پروگرام ہے . ان کہناتھا کہ آنے والے پانچ سالوں میںہمار پاکستان کی بہترین ایئرلائن بنے گی.
مبشر لقمان نے کہا کہ پائلٹ کو سی اےاے کی طرف سے پریشانی ہو رہی ہے آپ کو اس سلسلے میں کوئی پریشانی نہیںہوئے تو ان کا کہنا تھا کہ کوویڈ کی وجہ سے جو پائلٹس فارغ ہوئے تے انٹرنیشنل ایئر لائنز کی طرف سے ان کو ہم نے بلا لیا.
مبشر لقمان نے سوال کیا کہ آپ نے کمانا روپے میں ہے اور ادا ڈالر میںکرنا ہے کیا اس کے لے آپ تیار ہیں توان کا کہنا تھا کہ جب ڈالر سو سے آگے بڑھا تو ہم نے نوے کروڑ روپے اضافی لگایا اور اس کے لے میں سب ذمہ داروں کو سلام پیش کرتا ہوں.
مبشر لقمان ن سوال کیا کہ آپ کا ہیڈ کوارٹر اور شہر میں ہے اس کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ کراچی میں ہب ہے اور ہم آہستہ آہستہ اس کو بھی کراچی میں شفٹ کرلیں گے. ان کا کہنا تھا پاکستان میں جتنے اوورسیز ہیں ان میں 29 فیصد ہمارے علاقے کے لوگ ہیں.
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ جو لوگ یو کے سے آتے ہیں انہوں نے آگے رولا کورٹ جانا ہوتا ہے تو پھر وہ بسوں میں جاتے ہیں اور نہیں پریشانی ہوتی ہے. تو اس کے جواب میں فضل جیلانی کا کہنا تھا کہ ہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ چھوٹے جہاز لائیںگے .جو ان علاقوں میں بھی جا سکیں اور لوگوں کا مسئلہ حل ہو سکے .
مبشر لقمان کاکہنا تھا کہ آپ کب باقاعدہ سروس شروع کرر ہے ہیں تو جیلانی صاحب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم صاحب نے اس کا افتتاح کر دیا ہے اور ہم بیس تک باقاعد کمرشل فلائٹس کا آغاز کردیں گے.