ایئر سیال نے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کر دیا

لاہور: پاکستان کی تیسری نجی ائیرلائن ائیر سیال نے آج لاہور سے اپنی بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کر دیا ہے،افتتاحی پرواز لاہور ایئرپورٹ سے 160 مسافروں کو لے کرجدہ روانہ ہوگئی۔

باغی ٹی وی: لاہور کےعلامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پرمنعقدہ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی افتتاحی تقریب میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف اور سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے بھی شرکت کی۔

پریکٹس اینڈ پروسیجربل پرسپریم کورٹ کو اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے،صدر عارف علوی

میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ائیر سیال فضل جیلانی نے کہا کہ کامیاب ڈومیسٹک آپریشن کے بعد بین الاقوامی پروازوں کا آغاز اِئیر سیال کی بڑی کامیابی ہے، پہلے مرحلے میں لاہور، اسلام آباد سےجدہ کیلئے ہفتہ وار 8 پروازیں چلائی جائیں گی، اس طرح ائیر سیال کی ہر ماہ جدہ کیلئے 68 پروازیں آپریٹ ہوں گی-

ائیر سیال فضل جیلانی نے کہا کہ اگلے مرحلے میں کراچی، ملتان اور سیالکوٹ سے جدہ کیلئے پروازیں آپریٹ ہوں گی جبکہ خلیجی ممالک کیلئے بھی جلد پروازیں چلائیں گے یورپی یونین کی پابندی ہٹنے کے بعد لندن اور مانچسٹر کے لیے بھی آپریشن شروع کرے گی ، ائیر سیال کی پروازیں ائیر بس 320 کے ذریعے چلائی جارہی ہیں جبکہ فضائی بیڑے میں جلد بڑے طیاروں کو شامل کیا جائے گا۔

سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کا ازخود نوٹس کے تمام کیسز ملتوی کرنے کا …

ائیر سیال نے تقریباً ڈھائی سال اندرون ملک پروازوں کے بعد بین الاقوامی پروازوں کا آغازکیا ہےائیر سیال کی افتتاحی بین الاقوامی پرواز لاہور سے 160 مسافروں کے ہمراہ جدہ روانہ ہوگئی ہے چیئرمین ائیر سیال، بورڈ آف ڈائریکٹرز افسران اور سی اے اے حکام نے افتتاحی پروازکے مسافروں کو رخصت کیا۔

Comments are closed.