متحدہ عرب امارات اور اردن نے فضا سے غزہ میں امدادی سامان پہنچانے کا آغاز کر دیا ہے۔ اردنی حکام کے مطابق دارالحکومت عمان سے 25 ٹن امدادی سامان پیراشوٹ کے ذریعے غزہ میں گرایا گیا۔

یہ فضائی امداد اس وقت شروع کی گئی جب گزشتہ روز متحدہ عرب امارات، اردن اور برطانیہ نے مشترکہ فضائی مشن کے تحت غزہ میں انسانی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔غزہ میں بھوک اور غذائی قلت کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پر عالمی دباؤ کے بعد مصر کی رفح کراسنگ سے متعدد امدادی ٹرکوں کو بھی غزہ میں داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیلی محاصرے کے باعث غزہ کے 22 لاکھ سے زائد افراد خوراک، پانی اور ادویات کی شدید قلت کا سامنا کر رہے ہیں، جبکہ صورتحال روز بروز سنگین ہوتی جا رہی ہے۔

سنو نیوز میں دو ماہ سے تنخواہیں نہ آئیں،ملازمین پریشان

بھارت،خواتین امدادی اسکیم میں مردوں کا عورت بن کر لاکھوں روپے کا فراڈ

Shares: