مزید دیکھیں

مقبول

لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا، مبینہ خودکش بمبار گرفتار

لاہور کے علاقے برکی روڈ کے قریب سی ٹی...

بے نظیر شہید کے بعد دہشتگردی میں تیزی آئی،بلاول بھٹو

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری...

برطانوی فوج میں خواتین کی زیادتی کا شکار

جین نے برطانوی فوج میں تقریبا20 سال تک...

کیوبا میں 5 ماہ کے دوران بجلی کا چوتھا بڑا بریک ڈاؤن

کیوبا میں نیشنل گرڈ بند ہونے سے ایک بار...

ایئر لائن نے بھارت کی 130 ایئر ہوسٹس کو نوکری سے نکال دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایئر لائن نے بھارت کی 130 ایئر ہوسٹس کو نوکری سے نکال دیا

جرمنی کی ایئر لائن لفتھانسا نے بھارت میں رکھے گئے 103 ایئر ہوسٹس کو نوکری کی گارنٹی مانگنے پرنوکری سے نکال دیا ہے ایئر لائن کمپنی نے بھارتی ملازمین کو کہا ہے کہ کمپنی ایئر ہوسٹس کی سروس میں توسیع نہیں کرسکتی

بھارتی میڈیا کے مطابق جرمنی کی ایئر لائن میں بھارتی ملازم اایک طے شدہ معاہدہ پر کام کر رہے تھے اور ان میں سے کچھ 15 سال سے زیادہ عرصے سے اس کمپنی کے ساتھ تھے۔ لفتھانسا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس وبا کے شدید مالی اثرات کی وجہ سے ایئر لائن کی تنظیم نو کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ہے۔ کمپنی دہلی میں قائم ان ایئر ہوسٹس کی سروس میں توسیع نہیں کرسکتی

کمپنی نے کہا کہ اس نے موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے 2025 تک کی طویل مدتی منصوبوں میں ہوائی جہاز کی تعداد میں کمی کرنی ہوگی۔ اس سے کیبن کے عملے کے اہلکاروں کی تعداد بھی متاثر ہوگی۔ مختلف ممالک کی حکومتوں کی جانب سے بین الاقوامی سفر پر عائد پابندیوں کی وجہ سے کیبن عملے کے ملازمین کے پاس خاص کام نہیں بچا ہے۔ اسلئے ملازمین کو فارغ کیا جا رہا ہے

لفتھانسا کے کے 22 ہزار کل وقتی ملازمین اپنے روزگار سے محروم ہو جائیں گے۔ پہلے بتایا گیا تھا کہ یہ ایئر لائن اپنی ایئر فلیٹ میں سو ہوائی جہازوں کی کمی کر دے گی۔ اب کہا گیا ہے کہ بہت برے کاروباری حالات کے باعث لفتھانزا اپنی 150 مسافر طیارے مستقل طور پر گرائونڈ کر دے گی۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan