ایئرپورٹ دھماکے کا مقدمہ کئی دن بعدسی ٹی ڈی میں درج

blast

ایئرپورٹ سگنل پر دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔سرکار کی مدعیت میں کراچی ایئرپورٹ سگنل پر دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا ہے۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقدمے میں دہشتگردی، قتل،اقدام قتل اور ایکسپلوزیو ایکٹ سمیت دیگر سنگین دفعات کو شامل کیا گیا ہے، مقدمے کے متن کے مطابق کالعدم تنظیم کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی گئی، دھماکے سے ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی بھی کوشش کی گئی، دھماکے میں چائنیز باشندوں اور ان کی حفاظت پر معمور سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے کا مقصد پاکستان اور چین کے تعلقات کو خراب کرنا ہے۔ مقدمے میں مزید کہا گیا کہ ملک دشمن قوتوں نے کالعدم تنظیم کی دھماکے میں معاونت کی، 11 بجے کے قریب دھماکے کی زور دار آواز سنائی دی گئی، نفری کے ہمراہ جب دھماکے مقام پر پہنچے تو وہاں آگ لگی ہوئی تھی، واقع میں 2 غیر ملکی ہلاک اور 10 شہری زخمی ہوئے جبکہ ایک انسانی دھڑ بھی ملا تھا۔ واضح رہے کہ 6 اکتوبر بروز اتوار کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ ہوا جس میں چینی انجینئرز کی گاڑی کو ہدف بنایا گیا، دھماکے کے نتیجے میں مجموعی طور پر 3 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

دہشتگردی کا شکارچینی انجینئرزآئی پی پی مذاکرات میں شامل نہیں تھے

حکمران اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی روکنے کے لیے عملی اقدامات کریں ، ملی یکجہتی کونسل سندھ

حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کی روزنامہ 92 کے دفاتر بند کرنے کی مذمت

Comments are closed.