ماسکو: سینٹ پیٹرزبرگ کے بین الاقوامی پلکوو ایئرپورٹ کی آفیشل ویب سائٹ ہیک کر لی گئی ہے۔
روسی میڈیا کے مطابق،سائبر حملے کے بعد ویب سائٹ کچھ گھنٹوں تک مکمل طور پرغیر فعال رہی، جس کے باعث مسافروں کو فلائٹ شیڈولزاوردیگرمعلومات حاصل کرنے میں مشکلات پیش آئیں،پلکوو ایئرپورٹ روس کا دوسرا مصروف ترین ایئرپورٹ سمجھا جاتا ہے، جہاں روزانہ ہزاروں مسافراندرون و بیرون ملک سفرکرتے ہیں ویب سائٹ بند ہونے کے باعث مسافر ایئرلائنزکے کاؤنٹرزاورموبائل ایپلی کیشنزپرانحصارکرنے پرمجبورہوگئے۔
ایئرپورٹ انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ سائبر حملے کے فوری بعد سائبرسیکیورٹی ٹیموں کومتحرک کردیا گیا تھا اور ویب سائٹ کی بحالی پرکام کیا جا رہا ہے،ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ یہ حملہ ایئرپورٹ کے ڈیٹا بیس تک رسائی کے بجائے صرف ویب پورٹل کو نشانہ بنانے کیلئے کیا گیا اس وقت تک کسی حساس مسافر یا فلائٹ ڈیٹا کے متاثر ہونے کی اطلاع نہیں ملی،روسی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے سائبر حملے ایوی ایشن سیکٹرکے لئے نہایت تشویشناک ہیں کیونکہ اس سے نہ صرف مسافروں کو مشکلات ہوتی ہیں بلکہ سیکیورٹی خدشات بھی بڑھ جاتے ہیں۔
پاکستان پر پابندیوں کے بعد سعودی عرب کی حمایت بڑی اہم تھی،اسحاق ڈار
دوسری جانب وفاقی تحقیقاتی اداروں نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاکہ حملہ آوروں کا سراغ لگایا جا سکے، یہ پہلا موقع نہیں کہ روسی اداروں کوسائبرحملوں کا سامنا کرنا پڑا ہو،ماضی میں بھی متعدد سرکاری ویب سائٹس اوربینکنگ سسٹمز ہیک کئے جا چکے ہیں تاہم ایئرپورٹ کی ویب سائٹ پر حملہ زیادہ اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے کیونکہ اس کا براہِ راست تعلق عوام کے سفری امور سے ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز کا چیف جسٹس کے اختیارات اور اقدامات کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع