ایئر پورٹ پر گمشدہ سامان مسافر کے حوالے

airport

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کو اس کے گمشدہ سامان نقدی و زیورات کی واپسی کی گئی

فیملی نے کراچی سے اسلام آباد کے لئے نجی ایئر لائن کے ذریعے سفر کیا تھا،خاتون مسافر بیگ ڈومیسٹک آمد لیول دوئم پر واقع بیبی چینج روم میں بھول گئیں تھیں،بعدازاں خاتون سینیٹری اٹینڈنٹ صوبیہ آصف نے بیبی چینجنگ روم سے نامعلوم بیگ اپنی تحویل میں لیا، صوبیہ اصف نے ایس او پی کے مطابق بیگ تحویل میں لینے کے بعد ٹرمینل مینیجر ارائیول تبسم آرا کے حوالے کیا،ٹرمینل مینیجر نے مذکورہ بیگ کو CAA Lost and Found سیکشن/آفس میں جمع کرادیا۔

بیگ میں تقریبا چالیس لاکھ روپے مالیت کے برابر برطانیہ پاؤنڈز 110، پاک روپے 22830، سونا 10 تولہ، موبائل 02، لیڈی سوئس واچ 01 پائی گئیں،ائرپورٹ لوسٹ اینڈ فاؤنڈ انتظامیہ سے رابطہ کرنے پر بیگ ضروری اطمینان کے بعد خاتون مسافر کو واپس کردیا گیا،ائرپورٹ اہلکار صوبیہ آصف کو ان کی ایمانداری کے اعتراف میں تعریفی سند اور 25 ہزار روپے انعام دیا گیا،خاتون مسافر نے سول ایویشن انتظامیہ اور عملہ کی ایمانداری کو سراہا

عام انتخابات،سیاسی رہنمامیدان میں آ گئے،مولانا،نواز،بلاول،شہباز کہاں سے لڑینگے الیکشن؟

 الیکشن کمیشن کو تمام شکایات پر فوری ایکشن لیکر حل کرنے کا حکم

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں 2 دن کا اضافہ 

ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .

نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

Comments are closed.