ائیرپورٹ سے آنے والی کار سوار فیملی کے ساتھ واردات کی کوشش

شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پر ایک سوالیہ نشان ہے
0
54
انسانی گوشت کھانے والے دو افراد گرفتار

اسلام آباد ،تھانہ رمنا کی حدود میں سرینگر ہائی وے پر رات گئے مسلح ڈاکوؤں نے ائیرپورٹ سے آنے والی کار سوار فیملی کے ساتھ واردات کی کوشش کے دوران ناکامی پر گاڑی پر فائرنگ شروع کر دی۔

کار سوار کے بروقت گاڑی بھگانے پر وہ ڈاکوؤں کے ہاتھ چڑھنے سے بچ گئے۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے گاڑی اور اس میں موجود سامان کو شدید نقصان پہنچا تاہم کار سوار فیملی معجزانہ طور پر محفوط رہے۔ واقعہ 12 جولائی 2023ء منگل اور بدھ کی درمیانی شب تقریباً سوا 12 بجے کے قریب پیش آیا۔معلوم ہوا ہے کہ بحریہ فیز ایٹ کے رہائشی عزیز الرحمٰن نامی شہری گزشتہ رات اپنی فیملی کے ساتھ اسلام آباد ائیرپورٹ پر اپنے ایک کزن کو لینے گئے جو کراچی سے آئے تھے اور انہیں ایف سیون کے ایک گیسٹ ہاؤس میں ڈراپ کرنا تھا۔ ائیرپورٹ سے نکلنے کے بعد جیسے ہی یہ فیملی اپنی سفید رنگ کی کرولا الٹسEX 789 میں سرینگر ہائی وے واقع پولیس لائنز روڈ کے پاس پہنچی تو تعاقب میں آنے والے موٹر سائیکل سوار دو مسلح ڈاکوؤں نے لوٹنے کی نیت سے گاڑی روکا۔

اسلحہ دیکھتے ہی شہری عزیز الرحمن نے اپنی گاڑی بھگائی جس پر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ سے گاڑی اور اس میں موجود سامان کو خاصا نقصان پہنچا۔ تاہم کار سوار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ رات گئے متاثرہ شہری کی درخواست پر تھانہ رمنا پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی ۔ وفاقی دارالحکومت کی مرکزی شاہراہ پر واردات شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پر ایک سوالیہ نشان ہے

رپورٹ، شبیر سہام

جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں

Leave a reply