سول آرمڈ فورسز میں ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کو بھی شامل کیا جائے۔پلوشہ خان
سینیٹر پلوشہ خان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں انسدادِ دہشت گردی کے بل کو پیش کر دیا۔
اس بل میں یہ تجویز دی گئی ہے کہ سول آرمڈ فورسز میں ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کو بھی شامل کیا جائے۔ پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ بل میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا موازنہ نہیں کیا جا رہا، تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ چینی وفد پر ایئرپورٹ کی حدود میں حملہ ہوا تھا۔ پلوشہ خان نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا ایئرپورٹ کی حدود کے اندر کسی پر حملہ نہیں ہوا؟ نائن الیون کا واقعہ بھی ایئرپورٹ سے ہی شروع ہوا تھا،سینیٹر ثمینہ زہری نے اسلام آباد میں بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ کے ایک افسر کے ساتھ بھی حال ہی میں ڈکیتی کی واردات ہوئی۔ اس پر شہادت اعوان نے سوال کیا کہ کون سی سول آرمڈ فورسز کو گزٹ نوٹیفائی کیا گیا ہے،سیکریٹری داخلہ نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اُن کے پاس ابھی تک کوئی نوٹیفکیشن موجود نہیں، تاہم وہ جلد ہی اس بارے میں معلومات فراہم کر دیں گے۔
ٹرمپ کی تین شادیاں،26 جنسی ہراسانی کے الزامات،امیر ترین صدر
ٹرمپ کی جیت،زلفی بخاری کی مبارکباد،ملاقات کی تصویر بھی شیئر کر دی
ٹرمپ کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر روس،ایران کا ردعمل
ٹرمپ کو برطانوی،بھارتی وزیراعظم،فرانسیسی،یوکرینی صدر و دیگر کی مبارکباد
امریکی انتخابات،سیاسی منظر نامے میں اہم تبدیلیاں
وزیراعظم کی ٹرمپ کو مبارکباد،پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط کرنے کا عزم